لاکھ سازشوں کے باوجود ریاست تلنگانہ کی تشکیل یقینی - پروفیسر کودنڈا رام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-18

لاکھ سازشوں کے باوجود ریاست تلنگانہ کی تشکیل یقینی - پروفیسر کودنڈا رام

formation-of-Telangana-state-ensured-Kodandaram
لاکھ سازشوں کے باوجود ریاست تلنگانہ کی تشکیل یقینی ،رکاوٹوں کے خلاف ایک اور تحریک کے لئے تیار
تلنگانہ کی تعمیر نو میں بھی جے اے سی اپنا رول نبھائے گی ،تانڈور میں پریس کانفرنس اور جلسہ سے پروفیسر کودنڈا رام کا خطاب

صدر تلنگانہ سیاسی جوائنٹ ایکشن کمیٹی ( جے اے سی ) پروفیسر کودنڈارام نے کہا ہیکہ صدر جمہوریہ کی جانب سے بحث کے لئے ریاستی اسمبلی کو روانہ کردہ تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث کے لئے مزید وقت کی طلبی سوائے ایک سازش کے کچھ بھی نہیں ہے انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر مباحث کو مزید طویل کیا جاتا ہے تو پھرجے اے سی ان رکاوٹوں کے خلاف ایک اور تحریک کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہے پروفیسر کودنڈا رام یہاں گذشتہ رات بھدریشور چوک پرتلنگانہ ودیا ونتولہ ویدیکا کی جانب سے منعقدہ' مکمل حصول تلنگانہ سدسو ' سے خطاب کر رہے تھے اپنے صدارتی خطاب میں صدر تلنگانہ سیاسی جے اے سی پروفیسر کودنڈارام نے یہ کہتے ہوئے اس یقین کااظہار کیا کہ آندھرا۔سیمائیوں کی جانب سے تلنگانہ مسودہ بل کو بھوگی میں جلایا جائے یا پھر اس کے ساتھ اسمبلی میں کبڈی کھیلی جا ئے علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام ہوکر ہی رہے گا تلنگانہ ودیا ونتولہ ویدیکا کی جانب سے شائع کردہ نئے سال کے کیلنڈر اور ڈائری کی رسم اجرائی کے بعد اس جلسہ سے خطاب جاری رکھتے ہوئے صدر تلنگانہ سیاسی جے اے سی پروفیسر کودنڈارام نے کہا کہ صدر جمہوریہ کی جانب سے بحث کے لئے روانہ کردہ تلنگانہ مسودہ بل کو سنکرانتی بھوگی میں جلانا سیما۔آندھرائیوں کی بیوقوفی کے سواء کچھ بھی نہیں ہے جس سے تلنگانہ کی عوام کے جذبات مجروح کئے گئے ہیں کیونکہ تلنگانہ مسودہ بل سینکڑوں نوجوانوں کی خودکشی اور صبر آزما جدوجہد کا ثمر ہے صدر تلنگانہ سیاسی جے اے سی پروفیسر کودنڈارام نے کہا کہ وائی ایس آر سے لیکر کرن کماریڈی تک نے تلنگانہ کی تائید کی تھی اور اب بل کے بعد مخالفت کررہے ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ کرن کمار ریڈی، چندرا بابونائیڈو اور جگن موہن ریڈی ناٹک بازی میں مصروف ہیں انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اسمبلی سے تلنگانہ مسودہ بل کی روانگی اور پارلیمنٹ میں اس کی منظوری اور تلنگانہ ریاست کا قیام طئے ہے اسے کوئی بھی روک نہیں سکتااس جلسہ میں شریک تلنگانہ حامیوں کی بڑی تعداد سے اپنے خطاب میں صدر تلنگانہ سیاسی جے اے سی پروفیسر کودنڈارام نے کہا کہ حیدرآباد کو صرف دو سال کے لئے مشترکہ دارالحکومت بنایا جا نا چاہئے اس کے لئے دس سال ضروری نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ تلنگانہ جدوجہد کے دؤران کبھی بھی آندھرا۔ سیمائیوں پر یا ان کی جائدادوں پر حملے نہیں کئے گئے تو ریاستی گورنر کولا اینڈ آرڈر کی ذمہ داری تفویض کرنا نا انصافی ہے قبل ازیں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر تلنگانہ سیاسی جے اے سی پروفیسر کودنڈارام نے کہا کہ جس طرح تحریک تلنگانہ میں جے اے سی نے جدوجہد کی ہے اسی طرح تشکیل تلنگانہ کے بعد تلنگانہ کی تعمیر نو میں بھی جے اے سی اپنا رول نبھائے گی تاہم سیاسی عہدوں کی خواہش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ مسودہ بل پر صدر جمہوریہ نے بحث کے لئے ریاستی اسمبلی کو 42؍دن کا وقت دیا ہے لیکن ایک سازش کے تحت اس میں توسیع کی ناکام کوشش کی جارہی ہے تاہم 23؍جنوری کے بعد بل کی روانگی طئے ہے وزیر اعلیٰ کرن کمار ریڈی کی جانب سے سیاسی جماعت کے قیام کے صحافیوں کے سوال پر صدر تلنگانہ سیاسی جے اے سی پروفیسر کودنڈارام نے ریمارک کیا کہ سمجھ بوجھ سے عاری شخص کی جانب سے سیاسی جماعت کے قیام کا کیا فائدہ ! اس جلسہ میں ٹی آر ایس قائدوشویشور ریڈی کے علاوہ ٹی آر ایس،بی جے پی، جے اے سی اور دیگر تلنگانہ تنظیموں کے قائدین بھی شریک تھے۔

formation of Telangana state ensured - Prof Kodandaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں