قرآن مجید کی ہمہ لسانی لغت کے تیسرے ایڈیشن کا اجرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-17

قرآن مجید کی ہمہ لسانی لغت کے تیسرے ایڈیشن کا اجرا

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
ملٹی لنگول ڈکشنری آف دی ہولی قرآن کے تیسرے ایڈیشن کا آج یہاں رکن پارلیمنٹ علی انور انصاری اور دیگر مشہور شخصیات کے ہاتھوں اجراء عمل میں آیا۔ اس کا اجراء کرتے ہوئے جنتادل متحدہ کے رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ صاحب کتاب نے یہ ڈکشنری مرتب کرکے صرف بہار ہی نہیں بلکہ پورے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔ اجراء کرنے والوں میں سینئر صحافی اتم سین گپتا، این کے سنگھ، شنکر سنگھ ٹھاکر، راشٹریہ سہارا کے گروپ ایڈیٹر سید فیصل علی شامل تھے۔ اردو کے صحافی ضمیر احمد مضمر کی تالیف کردہ کتاب میں حروف تہجی کے لحاظ سے قرآنی الفاظ درج ہیں۔ دوسرے کالم میں حروف مادہ تحریر ہیں۔ تیسرے کالم میں متعلق الفاظ مجموعی تعداد نقل ہے۔ اس طرح اس کتاب میں 10کالم ہیں۔ چوتھے کالم میں پوری تفصیل موجود ہے کہ یہ لفظ قرآن مجید کے کتنے نمبر کی سورہ کتنے نمبر کی آیت میں مرقوم ہے۔ 723 صفحات پر مشتمل اس ڈکشنری کو ہندوستان کے معروف مذہبی علماء نے سراہا ہے۔


3rd edition of multilingual dictionary of Quran released

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں