بی جے پی قومی عاملہ کے اجلاس کا آج سے آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-17

بی جے پی قومی عاملہ کے اجلاس کا آج سے آغاز

نئی دہلی
(یو این آئی)
بی جے پی قائدین کل سے شروع ہونے والے پارٹی کے تین روزہ قومی اجلاس کی حکمت عملی وضع کرنے کیلئے آج اجلاس منعقد کررہے ہیں۔ پارٹی کے قومی عہدیداران قومی اجلاس کا ایجنڈا تیار کرنے کیلئے جنتر منتر کے نزدیک تبادلہ خیال کریں گے چونکہ چند ماہ کے اندر عام انتخابات ہونے والے ہیں اس کیلئے قومی اجلاس میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ پارٹی کی تین روزہ قومی عاملہ اور کونسل 17جنوری سے شروع ہوگی جس میں سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی مشن بہتر حکمرانی اور مشن +272 کے نشانے کو لے کر لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی۔ پارٹی کے قد آور قائدین بشمول بی جے پی کے وزیراعظم عہدے کے امیدوار نریندر مودی، صدر راج ناتھ سنگھ اور سینئر قائد ایل کے اڈوانی نیز دیگر قائدین اس مذاکرہ میں حصہ لیں گے جس کا مقصد عام انتخابات کیلئے پارٹی کیلئے عہدیداروں کو تیار کرنا اور ان میں جوش پیدا کرنا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں خصوصاً ہندی پٹی میں عام آدمی پارٹی کی لہر چلنے کی وجہہ سے اس اجلاس کو خاص اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ لوک سبھا کی زیادہ سٹیوں کا ایک بڑا حصہ راجستھان، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ ریاستوں سے زیادہ امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ بی جے پی کے قومی نائب صدر مختار عباس نقوی نے کہا کہ قومی عاملہ کا اجلاس 17جنوری کو ہوگا جبکہ 18اور 19 جنوری کو رام لیلا میدان میں قومی کونسل کی میٹنگ ہوگی۔ قومی عاملہ این ڈی ایم سی کنونشن سنٹر میں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ تین روزہ میٹنگ میں ملک بھر سے دس ہزار مندوبین شرکت کریں گے۔ نقوی نے کہاکہ اڈوانی، مودی اور پارٹی کے سینئر قائدین سشما سوراج، ارون جیٹلی، ایم ایم جوشی، وینکیا نائیڈو، نتن گڈگری اور پارٹی کے تمام چیف منسٹرس میٹنگ میں حصہ لیں گے جس میں آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ دریں اثناء دہلی کے وزیر قانون سومناتھ بھارتی پر ایک کیس میں ثبوت کے ساتھ مبینہ چھیڑ چھاڑ کرنے کیلئے شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے بی جے پی آج نہیں برطرف کرنے کا پارٹی کے مطالبہ کا اعادہ کیا۔ بی جے پی نے کہاکہ اگر وزیر قانون کو برطرف نہ کیا گیا تو پارٹی اس مطالبہ پر احتجاج کرے گی۔ بی جے پی دہلی یونٹ کے صدر وجئے گوئل نے اخباری نمائندوں کو بتایاکہ ہم مظاہرے کریں گے اور کسی بھی سرکاری تقریب میں بھارتی کی موجودگی پر احتجاج کیا جائے گا اور چیف منستر اروند کجریوال کا گھیراؤ کیا جائے گا جو بھارتی کو ہٹانے کے بجائے اس سنگین جرم کیلئے ان کا دفاع کررہے ہیں۔ گوئل نے کہا کہ وہ بار کونسل آف دہلی میں بھارتی کے خلاف شکایت درج کرچک یہیں جس میں ان کے خلاف مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

LS polls BJP National Executive meet to begin today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں