گورکھپور میں آج مودی کی ریالی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-23

گورکھپور میں آج مودی کی ریالی

بی جے پی کے وزیر اعظم کے عہدہ کے امیدوار اور گجرات کے چیف منسٹر نریندر مودی کی 23جنوری کو گورکھپورمیں ہونے والی وجے شنکھنا دریالی کامیاب بنانے کیلئے ایک طرف جہاں بی جے پی نے اپنی پوری طاقت لگادی ہے وہیں دوسری طرف مرکزی اور ریاستی خفیہ ایجنسیاں ریلی کے مقام کی سخت نگرانی کر رہی ہیں ۔ گجرات سے آنے والی خصوصی پولیس ٹیم میں انسپکٹر جنرل اور سینئر پولیس سپر نٹنڈٹ کے علاوہ ایک ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ ،دو خاتون کمانڈو سمیت 55سیکورٹی گارڈ شامل ہیں جن میں 40کمانڈو ہیں ۔ اس کے علاوہ اتر پردیش پولیس نے چار پولیس سپرنٹنڈنٹ ،17ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ اور 461تھانیداروں سمیت مجموعی طور پر تین ہزارافسران اور ملازمین کو تعینات کیا ہے ۔ گورکھپور ٹریفک پولیس سپر نٹنڈنٹ نے بتایا کہ آج سے کل تک دیہی علاقوں کے آٹو رکشاوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ مشرقی اترپردیش کے گورکھپور میں ہونے والی مودی کی ریلی میں شامل ہونے کیلئے مختلف طرح کی تقریبا دو لاکھ گاڑیوں سے آنے والی ہجوم کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے پارکنگ اور ہجوم کو قابو کرنے کے لئے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔ گورکش پیٹھ کے جانشین ،بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور وجے شنکھنادریلی کے آرگنا ئزر یوگی آدتیہ ناتھ کے لئے بھی اپنی انتطامی صلاحیت ثابت کرنے کا امتحان ہوگا ۔ ریالی کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنا اور گورکھپور آنے والی ہجوم کے لئے انتظامات کو چست درست رکھنا ان ہی ذمہ داری ہے ۔ ریالی کو کامیاب بنانے کے لئے بی جے پی کے تمام عہدیداراور کارکن ذاتی طور پر دعوت نامے بھیج کر لوگوں سے ریالی میں شامل ہونے کی گزارش کر رہے ہیں ۔ ایک چائے والے کی وزیر اعظم کے عہدہ کے لئے امید واری کو ظاہر کرنے کیلئے پارٹی کے عہدیداروں نے جگہ جگہ پرٹی اسٹال کھول کر پیغام دیا ہے کہ ایک چائے والا ہی اس ملک کا وزیر اعظم بنے گا ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں