گجرات میں ایک لاکھ سے زائد لوگ عام آدمی پارٹی سے وابستہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-13

گجرات میں ایک لاکھ سے زائد لوگ عام آدمی پارٹی سے وابستہ

بی جے پی کی جانب سے وزیراعظم عہدہ کے امیدوار نریندر مودی کیلئے عام آدمی پارٹی نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ محض 50گھنٹے کے اندر گجرات میں تقریباً ایک لاکھ لوگوں نے عام آدمی پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔ اب تک پورے ملک میں 7لاکھ لوگ ’آپ، سے جڑ چکے ہیں۔ 26جنوری تک ایک کروڑ لوگوں کو’آپ، سے جوڑنے کی تیاری ہے۔ ممبر شپ مہم کیلئے اپنی طرح کا انوکھا تجربہ شروع کرکے عام آدمی پارٹی نے اہم سیاسی پارٹیوں کیلے مشکلیں پیدا کردی ہیں۔ شروع کے 3گھنٹے کے اندر ہی تقریباً 47 ہزار لوگو نے رکنیت اختیار کرلی۔ اس طرح یہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے کافی تعداد میں لوگوں کو جوڑ کر انتخابی میدان میں کودنے کو تیار آدمی پارٹی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ جس ریاست میں سب سے زیادہ ممبروں کی تعداد ہوگی اس ریاست سے سب سے زیادہ لوک سبھا امیدوار کے امیدوار کو انتخابی میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔ فی الحال ملک کے 324 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کمیٹیاں بنائی جاچکی ہیں۔ 8دسمبر کو جب دہلی اسمبلی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا اس کے بعد سے مسلسل رکنیت اختیار کرنے کی جیسے ہوڑ سی لگ گئی ہے۔ نامی گرامی ناموں کو چھوڑ دیا جائے تو ایک اندازے کے مطابق اب تک 10روپے فیس دے کر 5لاکھ سے زائد لوگ ممبران بن چکے ہیں۔ اطلاع کے مطابق 3لاکھ لوگوں نے آن لائن رکنیت اختیار کی جب کہ 3 لاکھ لوگوں نے مسڈ کال کے ذریعہ اور ایک لاکھ لوگ ایس ایم ایس کرکے ممبر بنے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ گجرات کے لوگوں نے رکنیت اختیار کی ہے جو وزیراعظم کے امیدوار نریندر مودی کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ گجرات میں تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ لوگ عام آدمی پارٹی کی رکنیت حاصل کرچکے ہیں۔ اسی طرح کرناٹک 50ہزار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جہاں 50ہزار سے زائد لوگ ممبر بن چکے ہیں، جب کہ بہار تیسرے مقام پر ہے جہاں 30ہزار سے زائد لوگ "آپ" کی رکنیت اختیار کرچکے ہیں۔ بقیہ ریاست میں ڈاٹا کلکشن کا کام چل رہا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں