امیٹھی میں کمار وشواس کا راہل گاندھی کو چیلنج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-13

امیٹھی میں کمار وشواس کا راہل گاندھی کو چیلنج

عام آدمی پارٹی قائدکمار وشواس نے آج راہول گاندھی کے انتخابی حلقہ میں اپنی مہم کا ہنگامہ خیز آغاز کیا جبکہ احتجاجیوں نے سیاہ جھنڈیوں سے مظاہرہ کرتے ہوئے ان پر سنگ باری کی لیکن اہم مقابلہ کنندہ نے بتایاکہ وہ خوف زدہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے عوام کیلئے کچھ نہ کرنے پر نائب صدر کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپنے آبائی مقام پر ریالی سے خطاب کے دوران راہول گاندھی کو چیلنج کرتے ہوئے واشوس نے بتایاکہ راجکمار نے دلتوں کے گھروں میں کھانا کھاتے ہوئے صرف علامتی اقدام کیا ہے اور انہوں نے گذشتہ دس سالوں کے درمیان پارلیمنٹ میں امیٹھی کے عوام سے متعلق اے کبھی سوال نہیں اٹھایا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شہزاد کے بجائے عام آدمی کوووٹ دیں۔ انہوں نے عوام کو بتایاکہ ان لوگوں نے یوراج، مہاراجہ اور مہارانی کی فتح کو یقینی بنایا ہے لیکن موجودہ مرحلہ پر آپ کو درست بٹن دباتے ہوئے ایک خدمت گار کا انتخاب کرنا چاہئے۔ عام آدمی پارٹی قائد نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے سیاہ جھنڈیوں کے مظاہرے اور انڈے پھینکنے اور سنگ باری سے میں امیٹھی سے چلا جاؤں گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہوگی۔ انہوں نے بتایاکہ لڑائی عام آدمی اور راج کمار کے درمیان ہورہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امیٹھی سے نہیں جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ وہ آئندہ تین ماہ میں یا تو ہو امیٹھی میں زندہ رہ سکتے ہیں یا پھر ان کی نعش وہاں سے جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ ہم مہارانی کے داماد کے کرپشن کے مسئلے کو اٹھاتے ہوئے خوفزدہ نہیں ہیں۔ احتجاجیوں نے شاعر سے سیاستداں بنے عام آدمی پارٹی قائد کو سیاہ جھنڈیاں دکھائیں اور ساتھ ہی ساتھ ایک مذہبی پروگرام میں ان کے مبینہ بیان پر ان کی مخالفت میں نعرہ بازی کی جبکہ وہ اپنے حامیوں کے ہمراہ علاقہ جگدیش پور سے گذر رہے تھے۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے پتلے کو نذر آتش کرتے ہوئے کہاکہ مذہبی جذبات کا پاس و لحاظ کرنے والے فراد کو امیٹھی میں قبول نہیں کیا جائے گا۔ واشوس نے کہاکہ مذہبی جذبات کا پاس و لحاظ نہ کرنے والے فرد کو امیٹھی میں قبول نہیں کیا جائے گا۔ وشواس نے کہاکہ قبل ازیں انہوں نے بتایا تھا کہ اگر ان کی سرگرمیوں سے اتفاقی طورپر کسی کے جذبات مجروح نہیں ہوئے ہوں تو وہ اظہار تاسف کرچکے ہیں۔ پارٹی کے حامی دو بسوں یں شہر کے علاقہ گاندھی چوک میں واقع ریالی کے مقام کو جارہے تھے دریں اثناء ان پر سنگ باری کی گئی اور انڈے پھینکے گئے۔ سنگ باری سے بس کی کھڑکیوں کے شیشوں کو نقصان پہنچا جبکہ پولیس نے ہجوم پر قابو پانے معمول طاقت کا استعمال کیا جس کے بعد بسیں ریالی کے مقام کی طرف روانہ ہوگئیں۔ احتجاجی مظاہروں پر سوال کا جواب دیتے ہوئے واشواس نے بتایاکہ یہ احتجاجی مظاہرے کروائے گئے ہیں اور وہ لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ راہول گاندھی کو شکست دے دیں گے۔ انہوں نے ریالی میں کہاکہ یں نے کیا کیا ہے؟ وہ لوگ ایسا کیوں کررہے ہیں؟ کیا امیٹھی ایک علیحدہ ملک ہے؟ جہاں کے دورے کے لئے مجھے پاسپورٹ کی ضرورت ہو؟ عام آدمی پارٹی قائد نے جن کی پارٹی نے دہلی انتخابات میں پہلا حیرت انگیزمظاہرہ کیا تھا، کہاکہ کسی کو بھی عام آدمی کی طاقت کو کم نہیں سمجھنا چاہئے۔

Kumar Vishwas challenges Rahul Gandhi to contest only from Amethi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں