غالب و گلزار کی شاعری پر مصوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-25

غالب و گلزار کی شاعری پر مصوری

"امن کی آشا" پروگرام کے تحت ہندوستان آئے وفد میں شامل مشہور پاکستانی شاعر شاہد رسامؔ چاہتے ہیں کہ ہندوپاک کے درمیان ام و امان قائم ہو اور دونوں ممالک کے رشتوں میں استحکام آئے۔ مذکورہ وفد میں شاہد رسام کے ساتھ مشہور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خاں بھی آئے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہد رسام ہندوستانی فلم ڈائرکٹر، پروڈیوسر اور شاعر گلزار کیلئے ایک پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔ اس کے تحت وہ کلام غالب اور گلزار کی شاعری کے لاشعوری تصورات کو تصویری پیکر عطا کریں گے۔ شاہد رسام کی ان پینٹنگز کی نمائش ہند۔ پاک کے علاوہ کئی یورپی اور مسلم ممالک میں بھی ہوگی۔ شاہد رسام گذشتہ کئی برس سے غالب پر تحقیق کا کام کررہے ہیں۔ اور ان کا خیال ہے کہ غالب کی شاعری میں امیجری کا ایک جہاں پوشیدہ ہے جسے وہ کینوس پر اتارینگے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شاہد رسام مشہور شاعر جون ایلیا کے بڑے مداح ہیں۔ جون ایلیا کی بھتیجی اور مشہور فلم ڈائرکٹر و پروڈیوسر کمال امروہی کی بیٹی رخسار امروہی کی کتاب "درد دل لکھوں کب تک" کی رسم اجراء کراچی میں کرنا چاہتے ہیں۔ اس کتاب کو گذشتہ برس 7جون کو نئی دہلی میں نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری نے ریلیز کیا تھا۔ خود رسام بھی رخسار امروہی کی شاعری کے دلدادہ ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں