راہل گاندھی کو وزارت عظمیٰ امیدوار نہ بنانے کا کانگریس کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-17

راہل گاندھی کو وزارت عظمیٰ امیدوار نہ بنانے کا کانگریس کا فیصلہ

کانگریس نے راہول گاندھی کو وزارت عظمی کا امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بجائے پارٹی نے انتخابات کیلئے مہم کمیٹی کا سربراہ بنادیا ہے۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے اپنے قطعی فیصلہ میں راہول گاندھی کو وزارت عظمی کا امیدوارنہ بنانے کا فیصلہ کیا، جب کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی راہول گاندھی کے حق میں تھی۔ تمام ارکان ورکنگ کمیٹی کی خواہشات کے بالکل برعکس سونیا گاندھی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ راہول نے یہ کہتے ہوئے نئی ذمہ داری قبول کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کی کہ میں پارٹی کا ایک مخلص کارکن ہوں، جو بھی ذمہ داری دی جائے گی وہ پورا کروں گا۔ کانگریس لیڈر جناردھن دویدی نے بتایاکہ ورکنگ کمیٹی کے تمام ارکان راہول کو وزارت عظمی کا امیدوار بنانے کے حق میں تھے۔ سونیا گاندھی نے اپنا قطعی اختیار تمیزی کا استعمال کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات سے قبل وزارت عظمی کیلئے امیدوار کا اعلان کرنا پارٹی کی روایت نہیں ہے۔ راہول گاندھی ویسے بھی ہمیشہ سے ہی اعلیٰ عہدہ قبول کرنے سے کتراتے رہے ہیں۔ حال ہی میں البتہ انہوں نے کوئی بھی ذمہ داری قبول کرنے سے کتراتے رہے ہیں۔ حال ہی میں البتہ انہوں نے کوئی بھی ذمہ داری قبول کرنے کی رضامندی ظاہرکی تھی۔ ایک ہندی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے راہول نے ورکنگ کمیٹی اجلاس سے قبل کہا کہ میں کانگریس پارٹی کا ایک ادنیٰ سپاہی ہوں، قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی، میں ان کے فیصلہ کے سامنے سرتسلیم ختم کرتا ہوں۔ کئی دنوں سے یہ خبریں گرم تھیں کہ 17؍جنوری کو راہول گاندھی کو وزارت عظمی کا امیدوار بنایا جاسکتا ہے۔ بی جے پی نے کانگریس کے اس فیصلہ کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے ایک اچھا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ راہول اتنی بڑی ذمہ داری نہیں اٹھاسکتے۔ قبل ازیں کانگریس ورکنگ کمیٹی نے اجلاس میں راہول گاندھی کو امیدوار بنانے کا پرزرو مطالبہ کیا تھا۔ اے آئی سی سی کا کل اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔ اس سے قبل آج ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ مرکزی وزیر خارجہ سلمان خورشید اور دیگر کئی قائدین نے راہول گاندھی کو امیدوار بنانے کی یہ کہتے ہوئے پرزور وکالت کی تھی کہ جن لوگوں کو راہول گاندھی سے اختلاف ہے ان کیلئے پارٹی میں بھی کوئی گنجائش نہیں، انہیں کانگریس سے علیحدہ ہونا چاہئے۔ اے آئی سی سی کا اہم اجلاس کل(17جنوری کو) منعقد ہونے والا ہے۔ اس سے ایک ہی روز قبل یعنی آج مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ آسکر فرنانڈیز نے کہاہے کہ راہول گاندھی، کانگریس کے امیدوار وزارت عظمی ہیں۔

Rahul will not be Congress's PM candidate after Sonia's 'no'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں