مولانا آزاد پر فلم بنانا میرا خواب - عامر خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-09

مولانا آزاد پر فلم بنانا میرا خواب - عامر خان

اداکار عامر خان نے آج ادعا کیا ہے کہ ان کی تاریخی فلم تھری ایڈیٹس میں دیا گیا پیغام وہی تھا جو مولانا ابوالکلام آزاد نے دیا تھا اور یہ ان کا خواب ہے کہ ان کے پڑ دادا کی زندگی پرفلم بنائی جائے۔ عامر خان نے "اپچے کولکتہ لٹریری فیسٹیول" [Apeejay Kolkata Literary Fest 2014] کے افتتاح کے بعد کہاکہ جو آپ کے دل میں ہے وہی کرو، یہی پیغام مولانا آزاد نے ان کے چچا اور ہدایت کار ناصر خان کو دیا تھا جب وہ فلمیں بنانا چاہتے تھے۔ اداکار و ہدایت کار نے کہاکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ میری فلم تھری ایڈیٹس کا پیغام بھی یہی تھا۔ انہوں نے کہاکہ اگر ناصر خان کو مولانا آزاد کی تائید نہیں ملتی تو وہ فلم انڈسٹری میں کبھی نہیں آتے۔ انہوں نے مولانا آزاد، سیکولرازم پر ان کے اعتقاد اور ان کی بصیرت کے موضوع پر لکچر دیتے ہوئے کہاکہ میرے والد، میرے چچا کی وجہہ سے فلموں میں آئے اگر میرے والد فلموں میں نہیں ہوتے تو آج میں بھی کہیں اور ہوتا۔ مولانا آزاد کی 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اس لکچر کا اہتمام کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ کسی دن میں ان کی زندگی پر فلم بناوں گا کیونکہ یہ میری زندگی کا خواب ہے۔

It's a dream to make a film on Maulana Azad: Aamir Khan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں