اندرون و بیرون ملک کارکرد نوجوانوں کے درمیان عظیم تر تال میل کی وکالت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-08

اندرون و بیرون ملک کارکرد نوجوانوں کے درمیان عظیم تر تال میل کی وکالت

diaspora-youth-at-Pravasi-Bhartiya-Divas
مرکزی وزیر سمندر پار امور ویلار روی نے آج، بیرون ملک کارکرد ہندوستانی نوجوانوں اور اندرون ملک برسر کار نوجوانوں کے درمیان عظیم تر تال میل کی پرزور وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ جو نوجوان، سمندر پار ممالک ہیں اور صنعتوں و نیز سماجی شعبوں سے وابستہ ہیں، ان کے ساتھ تال میل کے نتیجہ میں ملک میں روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اور خوشحالی آئے گی۔ یہاں پرواسی بھارتیہ دیوس (پی بی ڈی) کے 12ویں ایڈیشن کے افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں انہوں نے ہندوستان کی موجودہ بڑھتی معیشت میں شرح نمو اور ترقی کے مواقع کا حوالہ دیتے ہؤے کہاکہ "موجودہ تال میل اندرون ملک نوجوانوں اور بیرون ملک کار کرد ہندوستانی نوجوانوں کے درمیان عظیم تر تال میل سے دولت میں اضافہ، خوشحالی اور گذر بسر کے مواقع حاصل ہوں گے"۔ روی نے بتایاکہ عالمیانہ کے اس دور میں مختلف اقوام کے مابین عظیم تر تجارتی روابط ہیں۔ ہندوستانی نوجوانوں اور بیرون ملک کارکرد ان کے ہم منصوبوں کو، مستحکم نیٹ ورکرس کے فروغ کیلئے یکجا ہونا چاہئے۔ ان نیٹ ورکس کے ذریعہ نصعت و تجارت، انٹر پرینیر شپ اور سماجی امور میں اشتراک کی راہ ہموار ہوگی۔ "ایک اندازہ کے مطابق ہماری برسر کار آبادی کے زائد از50 فیصد حصہ کی عمر،18 اور 35سال کے درمیان ہے اور اس عمر کا گروپ، ہمارے عظیم ملک ہندوستان کی ترقی میں زبردست رول ادا کررہا ہے"۔ پرواسی بھارتیہ دیوس( پی بی ڈی) کا رسمی افتتاح وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کل (8جنوری کو) کریں گے۔ ملایشیا کے وزیر قدرتی وسائل و ماحولیات وآئی بی داتک سیری پلانیول، مہمان خصوص ہوں گے۔ سہ روزہ دیوس میں زائد ایک ہزار مندوبین شریک ہورہے ہیں۔ توقع ہے کہ سمندر پار نوجوانوں ہندوستانیوں کے ایک مستحکم نیٹ ورک کے کھولنے کی راہ ہموار ہوگی۔ اسی دوران وزیرامور نوجوان ہندوستانیوں کے ایک مستحکم نیٹ ورکس کے کھولنے کی راہ ہموار ہوگی۔ اسی دوران وزیر امور نوجوانان و اسپورٹس جیتندر سنگھ نے نہرو یوا کیندر سنگھٹن اور نیشنل سروس اسکیم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے سمندر پار ہندوستانیوں پر زور دیا کہ وہ پروگراموں کے والینٹرس کے ساتھ ربط قائم کریں۔ حکومت، سماجی انٹر پرینیر شپ کو بھی فروغ دے گی۔ (سنگھٹن اور نیشنل سروس اسکیم، حکومت کے زیر انتطام چلائے جاتے ہیں)۔ جتیندر سنگھ نے کہاکہ "میری وزارت، ایک ادارہ جاتی ڈھانچہ وضع کرنے کیلئے کام کررہی ہے جس کے تحت سمندر پار ہندوستانیوں کو یہاں آنے اور نہرو یوا کیندر سنگھٹن و نیز نیشنل سروس اسکیم اور دیگر ہندوستانی سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملے گا۔

Govt reaches out to diaspora youth at Pravasi Bhartiya Divas

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں