کانگریس میں نئے پارٹی ترجمانوں کا تقرر زیر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-08

کانگریس میں نئے پارٹی ترجمانوں کا تقرر زیر غور

rahul-priyanka
ملک کی ہندی بولنے والے علاقوں اور چند دیگر ریاستوں سے 4تا5 نئے چہروں کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمانوں کے طورپر شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ کانگریس سے تعلق رکھنے والے ٹیلی ویژن پیانل کے ارکان نے 36 رکنی فہرست پیش کی ہے جس کے تحت اس ماہ ایک جامع تشکیل جدید دیکھی جاسکتی ہے۔ ذرائع نے کہاکہ یہ تبدیلیاں 17 جنوری کو اے آئی سی سی کے اجلاس کے بعد روبہ عمل لانے کا منصوبہ ہے جس کا مقصد راہول گاندھی کو کانگریس کے وزارت عظمی کے امیدوار کے طورپر پیش کرنے کیلئے پارٹی میں بڑھتے ہوئے مطالبہ کی تکمیل کرنا ہے۔ یہ مشق آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگریس کے نائب صدر کی میڈیا حکمت عملی تبدیل کرنے کے منصوبہ کا حصہ ہے۔ دو مہینہ قبل اے آئی سی سی کی جانب سے کانگریس کی میڈیا حکمت عملی کو بہتر بنانے اور ٹیلی ویژن اور پرنٹ میڈیا میں پارٹی کو بہتر طورپر پیش کرنے کیلئے ریاستوں سے صلاحیت کی حامل افراد کو پارٹی میں عہدہ دینے کے مقصد کے تحت اور سماجی میڈیا پلیٹ فارم میں توسیع کیلئے قومی سطح پر اے آئی سی سی کے زیر اہتمام 2ماہ قبل قومی سطح کے دو روزہ ورکشاپس منعقد کئے گئے تھے۔ اسی طرح مختلف ریاستوں میں ایسے ہی ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا جہاں پارٹی نے اب اپنے آپ کو پارٹی کیلئے وقف کرنے والی میڈیا ٹیمیں بنائی گئیں ہیں کیونکہ کانگریس کا منصوبہ ہے کہ گذشتہ 10 برسوں میں یوپی اے کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے انتحابات کا سامنا کیا جائے۔ پارٹی فوڈ سکیورٹی، راست فائدہ منتقلی، نئے اراضی قانون، لوک پال بل، آر ٹی آئی، دیہی ضمانت روزگار اسکیم اور دیگر قانون سازیوں جیسے اس کی فلیگ شپ اسکیمات کا پرچار کرنے کیلئے ایک حکمت عملی پر کام کررہی ہے جس کا مقصد سماج میں شمولیت اور کرپشن سے لڑنا ہے۔ حالیہ دنوں میں ہریانہ کے وزیر رندیپ سنگھ سرجے والا، مہیلا کانگریس کی سربراہ شوبھا اوزا، ٹیلی ویژن پیانلسٹ سنجے جھا اور سابق ترجمان ابھشیک سنگھوی نے اے آئی سی سی پوڈیم سے پارٹی کی سرکاری بریفنگ سے خطاب کیا تھا جس کی وجہہ سے ان کی اے آئی سی سی کے نئے ترجمانوں کے طورپر شمولیت کے تعلق سے قیاس آرائی پیدا ہوگئی تھی۔ پارٹی کے زیر اہتمام کانگریس میں میڈیا صلاحیتوں کو لانے کیلئے 2 ورکشاپس منعقد کئے گئے تھے۔ میڈیا ورکشاپس میں چند ناموں کا اعلان کیا گیا تھا جو میڈیا پیانل کے ارکان کی نئی فہرست میں شمولیت پاسکتے ہیں۔ ذرائع نے کہاکہ پارٹی نے کانگریس سربراہ کی جانب سے اپنائی جانے والی اس کی میڈیا حکمت عملی میں پارٹی کے نئے ترجمانوں کیلئے ایک بڑا رول دینے کا اشارہ دیا تھا جن میں بہار سے تعلق رکھنے والے ترجمان پریم چند مشرا اور مدھیہ پردیش کے رکن اسمبلی مکیش نائک شامل ہیں۔ ذرائع نے کہاکہ میڈیا ٹیم میں رد و بدل کا مسئلہ ہنوز زیر بحث ہے اور ناموں کو تاحال قطعیت نہیں دی گئی ہے۔ پارٹی کی توجہ با صلاحیت ترجمانوں پر مرکوز ہوگی جو انگریزی اور ہندی میں روانی کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں اور وضاحت کے ساتھ مختلف مسائل پر پارٹی کے نقطہ نظر کو پیش کرسکتے ہیں۔

Congress media team rejig on cards

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں