آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی تشکیل جدید - ڈاکٹر ظفر الاسلام صدر منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-08

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی تشکیل جدید - ڈاکٹر ظفر الاسلام صدر منتخب

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے دونوں دھڑوں میں 13 برس بعد انضمام کے بعد ہونے والے پہلے انتخاب میں آج ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کو بلا مقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا۔ ملک کے موجودہ سیاسی حالات میں اسے مسلمانوں کیلئے ایک خوش آئند اور امید افزا پیشرفت قرار دیا ہے۔ صدر منتخب ہونے کے بعد ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے محمد جعفر، سابق آئی پی ایس افسر منظور احمد اور حافظ رشید احمد چودھری کو نائب صدور اور احمد رشید شیروانی کو سکریٹری جنرل نامزد کیا۔ مشاورت کے روز مرہ کے مختلف امور کو انجام دینے کیلئے مشاورت کے دستور کے تحت چار جنرل سکریٹری بھی نامزد کئے۔ جن میں پروفیسر محمد سلیمان، مفتی عطا الرحمان قاسمی، ڈاکٹر قاسم رسول الیاس اور معصوم مراد آبادی شامل ہیں۔ یہاں جاری ایک بیان کے مطابق عہدیداروں کا یہ انتخاب 2014-15 میقات کیلئے عمل میں آیا ہے۔ واضح رہے کہ تقریباً 13 برس تک ایک دوسر ے سے الگ رہنے کے بعد گذشتہ سال 27 اکتوبر کو مشاورت کے دونوں دھڑوں نے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد یہ پہلا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ مرکزی مجلس عاملہ کے لئے 20 ممبران کا انتخاب بھی عمل میں آیا جن میں صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی(ایم پی)، مولانا بدر الدین اجمل (ایم پی۔ آسام)، محمد ادیب( ایم پی)، مولانا سید جلال الدین عمر، سید شہاب الدین و دیگر شامل ہیں۔ سید شہاب الدین نے دونوں گروپوں کے انضمام کو ایک تاریخی لمحہ اور امت کیلئے نیک فال قرار دیا۔

Dr. Zafarul Islam Khan elected as President of All India Muslim Majlis-e Mushawarat

1 تبصرہ:

  1. اس کمیٹی کا فائدہ کیا ہےَ کیا اس کا کوئی ایجنڈہ بھی ہے، کوئی اآرگن بھی ہے۔ ایسی بے شمار کمیٹیاں موجود ہیں ۔کوئی فائدہ۔

    جواب دیںحذف کریں