مشرف کے لیے علامتی گرفتاری وارنٹ جاری کرنے سے انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-18

مشرف کے لیے علامتی گرفتاری وارنٹ جاری کرنے سے انکار

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستان خصوصی عدالت نے جو سابق صدر پر ویز مشرف کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کی سماعت کر رہی ہے آج استغاثہ کے اس مطالبہ کو مسترد کردیا کہ مشرف کے خلاف \"علامتی گرفتاری \"وارنٹ کیا جائے ۔ تین رکنی ججس کی عدالت کو حکومت نے 70سالہ مشرف کے خلاف غداری اور بغاوت کے مقدمہ کی سماعت کیلئے قائم کیا ۔ استغاثہ اکرام شیخ نے مطالبہ کیا کہ مشرف کی گرفتاری کیلئے ایک \"علامتی گرفتاری \"وارنٹ جاری کیا جائے ۔ استغاثہ نے استدلال پیش کیا کہ اگر مشرف ملک سے نکل جائیں تو کون ذمہ دار ہوگا ۔ عدالت نے کہا کہ حکام نے ہمیں مطلع کیا ہے کہ مشرف کے بیرونی ملک سفر پر امتناع ہے ۔ مشرف کا نام وزارت داخلہ کی اگزٹ کنٹرول فہرست میں شامل ہے ۔ عدالت نے کل ایک میڈیکل بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ مشرف کی صحت کے موقف کے تعلق سے رپورٹ پیش کرے اور مشرف کو 23جنوری تک عدالت کی حاضری سے استثنی دے دیا ۔مشرف کے وکلائے صفائی نے امریکہ میں رہنے والے ڈاکٹر ارجمند ہاشمی کا ایک مکتوب پیش کیا جس میں کہا گیا کہ سابق صدر مشرف کو علاج کیلئے ٹیکساس کے طبی مرکز کو روانہ کیا جائے ۔ مشرف جب 2جنوری کو عدالت میں حاضر ہونے جارہے تھے انہیں راستے میں ان کے قلب پر حملہ ہوا ۔ انہیں فوری روالپنڈی کے فوجی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ اس وقت سے وہ فوجی ہاسپٹل میں ہیں ۔ مشرف ان کے جاری مقدمہ کی تمام پیشیوں میں حاضر عدالت نہیں ہوئے اور جب انہوں نے عدالت جانے 2جنوری کو فیصلہ کیا تو ان کے قلب پر راستے میں حملہ ہوا اس طرح وہ مسلسل پیشیوں سے غیر حاضر ہیں ۔ فوجی ہاسپٹل میں شریک ہونے کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ مشرف علاج کیلئے بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے ۔ پاکستان کی تاریخی میں پہلی مرتبہ ہے کہ ایک سابق جنرل کو غداری کے الزام میں مقدمہ کا سامنا ہے ۔ اگر انہیں سزا ہوتو سزائے حبس دوام یا سزائے موت ہوسکتی ہے ۔
Pakistan court rejects plea to arrest Pervez Musharraf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں