پاکستان رینٹل پاور کیس - سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-18

پاکستان رینٹل پاور کیس - سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمین پر فرد جرم عائد کردی ہے ، تاہم تمام ملزمین نے کسی جرم کے ارتکاب سے انکار کیا ہے ۔ احتساب عدالت نے رینٹل پاورکیس میں راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمین پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں مبینہ طور پر کرپشن اور عہدے کا غلط استعمال کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے ۔ راجہ پرویز اشرف کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ان کے موکل پر کرپشن کے الزمات بے بنیاد ہیں۔ راجہ پرویز اشرف بہت جلد با عزت بری ہوں گے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 4فروری تک ملتوی کردی ہے ۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا تعلق بھی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) سے ہے اور انہوں نے بطور وفاتی وزیر برائے پانی وبجلی کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبوں کی منظوری دی تھی ۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے ان میں سے کچھ منصوبوں کو کا لعدم قرار دیتے ہوئے کرائے کے برقی پلانٹس کے مالکین کو وہ تمام رقم واپس کرنے کا حکم دیا تھا جو انہوں نے حکومت پاکستان سے اڈوانس میں حاصل کی تھی ۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا یا گیا ۔
Pakistan court charges former PM Pervez Ashraf in multi-billion Rental Power Scam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں