شاہ عبداللہ نے دارالحکمہ کالجز کو نجی یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کی منظور دے دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-18

شاہ عبداللہ نے دارالحکمہ کالجز کو نجی یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کی منظور دے دی

خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبد العزیز نے دارالحکمہ کالجز کو نجی یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کی منظور ی دیدی۔ دمام یونیورسٹی کے ماتحت حفرا لباطن کمشنری میں 2کالج بھی کھولے جائیں گے۔ ان میں سے ایک میڈیکل کالج ہوگا جس میں 11شعبے ہونگے دوسرا فارمیسی کالج ہوگا جس میں 3شعبے ہونگے۔ شاہ عبداللہ نے اعلی تعلیمی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے کونسل کے 75ویں اجلاس میں پیش کردہ تمام قرارد ادوں کی منظوری دی ہے۔ کونسل کے نائب سربراہ وزیر اعلی تعلیم ڈاکٹڑ خالد العنقری نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ مذکورہ فیصلوں کے علاوہ ای سعودی یونیورسٹی میں سائنس اینڈ اسٹڈیز کالج قائم کیا جائیگا۔ اس میں 6شعبے ہونگے 3نئے ہونگے ایک تو ای میڈیا دوم قانون اور سوم غیر عربوں کیلئے عربی سکھانے والا شعبہ، العنقری نے بتا یا کہ طیبہ یونیورسٹی نے فیکلٹی آف سائنس اینڈ کمپیوٹڑ انجینئیرنگ کو نئے خطوط پر استوار کیا جائیگا جبکہ حائل یونیورسٹی ، الجوف یونیورسٹی، حدود شمالیہ یونیورسٹی ، الدمام یونیورسٹی میں نئے شعبے کھولے جائیں گے۔ امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی میں مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف جنرل پریزیڈنسی چیئر اینڈ الحرمین الشریفین اسٹڈی چیئر قائم کی جائیگی۔ مذکورہ یونیورسٹی میں تعلیمی امور کا نیا ادارہ کھولا جائیگا۔

Darul-Hikma colleges to be Changed into private university

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں