لندن
(اے ایف پی)
برطانوی ذرائع ابلاع کے مطابق امریکہ کی قومی سلامتی ایجنسی(این ایس اے)دنیابھرسے ایک دن میں20کروڑتحریری پیغامات جمع کرتی تھی۔اطلاعات کے مطابق این ایس اے ان ایس ایم ایس پیغامات میں سے مقامات‘رابطہ کاری کے نیٹ ورکس اورکریڈٹ کارڈکی معلومات حاصل کرتی رہی۔برطانوی اخبارگارجین اورٹی وی چیانل فورکی اس رپورٹ کی بنیادامریکی خفیہ ادارے کے منحرف کنٹراکٹرایڈڈاسنوڈین کی جانب سے افشاکی جانے والی خفیہ دستاویزہیں۔این ایس اے نے اس بارے میں کہاکہ اس پروگرام کے تحت قانوناایس ایم ایس کاڈاٹاجمع کیاگیا۔ایجنسی نے یہ بھی کہاکہ یہ الزام کہ این ایس اے کایہ ڈاٹاجمع کرنے کافیصلہ بے لگام اورایجنسی کااپنافیصلہ تھاجوصحیح نہیں ہے۔اس رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ برطانوی نگراں ادارے جی سی ایچ کیونے برطانوی عوام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے این ایس اے کے ڈاٹابیس سے رجوع کیاتھا۔یہ رپورٹ ایسے موقع پرسامنے آئی ہے جب امریکی صدربارک اوباماآج امریکہ کی الیکٹرانک نگرانی کے پروگراموں میں تبدیلیوں کااعلان کرنے والے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی اخبارنیویارک ٹائمزنے حال ہی میں شائع کی گئی اپنی ایک رپورٹ میں ایسے ذرائع کاحوالہ دیاجنھیں اوباماکے منصوبہ کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔ان ذرائع کے مطابق اکٹھے کئے جانے والے ٹیلی فون ڈاٹاکی نگرانی محدودکرنے کے علاوہ ایک ایسے شخص کونامزدکیاجائے گاجوانٹلی جنس کی خفیہ میٹنگس میں عوام کے خیالات کے نمائندگی کرے گا۔اس کے علاوہ بیرون ملک نگرانی پرسخت کنٹرول نافذکئے جائیں گے جس کی وجہ ان سیاسی اختلافات کوکم کرناہے جوعالمی لیڈروں کے موبائل فونس کاڈاٹاحاصل کئے جانے کی خبروں کے بعدپیداہوئے گئے تھے۔
NSA gathers 200 million text messages a day globally: Guardian
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں