بنگلور سڑک حادثہ میں نوبیاہتا جوڑا ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-15

بنگلور سڑک حادثہ میں نوبیاہتا جوڑا ہلاک

لاری نے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے نتیجہ میں7دنوں کانوبیاہتاجوڑاہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ شہرکے راجن کنٹے پولس تھانہ کی حدودمیں پیش آیا۔مہلوکین کی شناخت جھارکھنڈ کے رہنے والے راجا(24)اورستیہ سُبو(22)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔پولس کی اطلاع کے مطابق شہرکی ایک کالج میں سیکورٹی گارڈکے عہدے پرفائزراجانے7قبل ہی ستیہ سُبوسے شادی رچائی تھی۔دونوں میاں بیوی آج صبح سویرے دوڈبالاپورمیں واقع اپنی بڑی بہن کے گھرجارہے تھے کہ یلہنکا۔دوڈبالاپوروڈکے ارے دیسنہلی گیٹ کے قریب مخالف سمت سے آرہی سیمنٹ سے لدی ہوئی لاری نے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔راجن کنٹے پولس نے معاملہ درج کرلیاہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں