پاکستان کو بجلی کی برآمدات میں اضافے کا کوئی منصوبہ نہیں - ایران - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-15

پاکستان کو بجلی کی برآمدات میں اضافے کا کوئی منصوبہ نہیں - ایران

کراچی
(ایجنسیاں)
ایران کے وزیرتوانائی نے کہاہے کہ تہران کاپاکستان کوبجلی کی برآمدات میں اضافے کاکوئی منصوبہ نہیں ہے۔ایرانی وزیرتوانائی حمیدچیت چیان کاکہناہے کہ پاکستانی سرحد کے ساتھ ایرانی صوبہ سیستان کے دارلحکومت زاہدان میں پاورپلانٹ کی تعمیرکامقصدایران کے جنوب مشرقی حصے میں بجلی کے نیٹ ورک کومستحکم کرناہے۔مہرنیوزایجنسی کے حوالے سے رپورٹ میں کہاگیاکہ پاکستان کوبجلی کی برآمدات میں اضافہ ایرانی وزارت کے ایجنڈے پرنہیں ہے،تاہم انہوں نے اس بات پرزوردے کرکہاکہ پاکستان کوبجلی برآمد کرنے کے\'\'موجودہ رجحان\'\'کوجاری رکھیں گے،وزیرتوانائی نے پاکستانی میڈیا کی ان رپورٹوں کاحوالہ دیاجن میں کہاگیاکہ اسلام آباد ایران سے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی درآمدکاارادہ رکھتی ہے۔رپورٹ میں کہاگیاتھاکہ پانی وبجلی کی پاکستانی وزارت نے ایران سے بجلی کی درآمدکیلئے یاداشت کے مسودے پردستخط کیلئے اجلاس بلایا۔
No plans to up power exports to Pakistan: Iran minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں