پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر ومدی نے کہا ہے کہ تدریس کوئی پیشہ یا ملازمت نہیں بلکہ طرز زندگی اور فرض زندگی ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ دنیا کے اطراف تبدیلیوں کو سمجھیں اور نئی نسل کو اسی مناسبت سے تیار کریں ۔ مودی یوم اساتذہ کے موقع پر اپنی سرکاری رہائش گاہ پر 350ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے تبادلہ خیال کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچر یا استاد کبھی اپنے فرض سے سبکدوش نہیں ہوتا اور ہمیشہ نئی نسل کی تدریس کا عمل جاری رکھتا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اگر سماج کو ترقی کے راستے پر آگے بڑھانا ہے تو اس کے استادوں اور ٹیچروں کو اپنے وقت سے دو قدم آگے رہنا ہوگا ۔ انہیں عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کو سمجھنا ہوگا اور نئی نسل میں ان تبدیلیوں کے تئیں تجسس پیدا کر کے انہیں ان تبدیلیوں کے لئے تیار کرنا ہوگا۔ مودی نے کہا کہ پہلی بار جب وہ گجرات کے چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہوئے تو ان کی دو ہی خواہشیں تھیں۔ پہلی یہ کہ اپنے اسکول کے دوستوں سے ملاقات کی جائے اور دوسری یہ کہ ان اساتذہ سے ملاقات کی جائے جنہوں نے کبھی انہیں پڑھایا تھا ۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ان کی دونوں خواہشوں کی تکمیل ہوگئی تھی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ہندوستان کی نئی نسل کو تیار کرنے کے لئے ٹیچروں کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات پیش کیں ۔ اس موقع پر موجود اساتذہ نے انتہائی دلچسپی سے وزیراعظم کے ساتھ اس غیر رسمی گفتگو میں شرکت کی اور تدریس کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔
PM's Teacher's Day message: Teaching not a career, a lifestyle
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں