ہر بالغ شہری کے پاس لازماً بنک کھاتہ ہونا چاہیے - آر بی آئی کی سفارش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-08

ہر بالغ شہری کے پاس لازماً بنک کھاتہ ہونا چاہیے - آر بی آئی کی سفارش

یکم جنوری 2016ء سے ملک کے ہر بالغ شہری کو اپنا ایک بینک اکاونٹ رکھنا ہوگا۔ مالیاتی امور سے متعلق نچی کیت مور پینل نے یہ تجویز دی ہے۔ آر بی آئی پینل نے کئی سفارشات کی ہیں جن میں کہا کہ ہر شہری کو بینک سے آدھار نمبر وصولی کے وقت ایک اکاونٹ جاری کرنا ہوگا۔ صارفین کی شکایات کا ازالہ کیلئے وزارت فینانس کے تحت ایک وفاقی مالیاتی شکایات ازالہ ایجنسی قائم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ قرضوں کی معافی اور سبسڈیز پر سود کی منسوخی کی سفارش کرتے ہوئے پینل نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ کسانوں کو فوراً راست طورپر منتقل کرے۔ زرعی قرضوں کی اجرائی کیلئے بنیادی شرح سے کم مقررکرنے بینکوں کو دی گئی اجازت سے دستبرداری کی خواہش کی گئی۔ آر بی آئی پینل نے بینکوں کیلئے ترجیحی شعبہ میں لینڈنگ کیپ کو 40فیصد سے بڑھاکر 50 فیصد کرنے کی سفارش کی۔ آر بی آئی گورنر رگھو رام راجن نے ستمبر میں عہدہ سنبھالتے ہی ممتا ماہر بینک کاری نچی کیت مور کی قیادت میں ایک پینل تشکیل دیا تھا جس نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں۔پینل نے کہاکہ قرض کی فراہمی کیلئے خصوصی زمرہ قائم کیا جائے تاکہ چھوٹے کاروباریوں اور کم آمدنی والے گھرانوں کااحاطہ کرتے ہوئے بینک خدمات تک ان کی رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ پینل کے مطابق ملک کے 60فیصد عوام کے پاس بینک اکاونٹ نہیں ہے اور تقریباً 90فیصد چھوٹے کاروباری باضابطہ مالیاتی رسائی نہیں رکھتے۔

RBI panel calls for bank accounts for all adults by January 2016

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں