یدیورپا کی پارٹی کا بی جے پی میں انضمام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-04

یدیورپا کی پارٹی کا بی جے پی میں انضمام

سابق چیف منسٹر کرناٹک یدیورپا نے آج قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کو گودوتھمپا کو ایک مکتوب حوالہ کیا جس میں انہوں نے کرناٹک جنتادل پکشا(کے جی پی) کے بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کے ساتھ انضمام کے فیصلہ سے واقف کروایا ہے۔ اسپیکر سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے یدیورپا نے کہاکہ انہوں نے اسپیکر کو ایک مکتوب حوالہ کیا ہے جس میں پارٹی کے چار لیجسلیٹرس کی رضامندی سے بھی واقف کروایا ہے۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ کے جی پی لیجسلیٹرس کو بی جے پی کی حیثیت سے مسلمہ قرار دیاجائے اور ایوان میں بی جے پی کے ارکان کے ساتھ انہیں نشستیں فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ باقی دو کے جے پی لیجسلیٹرس کے مکتوب بشمول بی آر پاٹل اور گرو پاٹل 6جنوری کو اسپیکر کو پیش کردئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے ساتھ انضمام کے تعلق سے کوئی مخالفت پارٹی میں نہیں ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یدیورپا نے کہاکہ ماضی کے واقعات کو فراموش کرکے وہ بی جے پی کے ساتھ ہوگئے ہیں تاکہ نریندر مودی کے وزیراعظم کے عہدہ پر فائز ہونے کی راہ ہموار ہوسکے۔ تاہم اسپیکر نے کہاکہ وہ قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

BS Yeddyurappa announces merger of his party with BJP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں