پرانے شہر کی خبریں - old city news 04 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-04

پرانے شہر کی خبریں - old city news 04 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-04

اعتماد نیوز (شجاع الدین افتخاری)
ریاستی حکومت کی جانب سے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر قرضہ جات جاری کرنے کے لیے بنک کے ذریعے مالی امداد کی اسکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت آن لائن درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ ریاست بھر میں ایسے اقلیتی نوجوان جن کی عمریں 21 تا 40 برس کے درمیان ہیں وہ 21/ جنوری سے قبل قرض کی اپنی آن لائن درخواستیں داخل کر سکتے ہیں۔ ریاستی حکومت نے پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی بہبود کے تمام محکمہ جات کے لیے مشترکہ احکامات جاری کر دئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے اقلیتوں کے بشمول دیگر تمام پسماندہ طبقات کو قرضہ جات کی اجرائی کے لیے 1708.59 کروڑ روپے جاری کر دئے ہیں جس کے تحت ریاست بھر میں 6,23,756 بیروزگار نوجوانوں کو قرض جاری کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس میں سے ریاست بھر کے اقلیتی نوجوانوں کے لیے 100 کروڑ روپے کا قرض 26,618 استفادہ کنندگان میں تقسیم کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔
بنک کے ذریعے مربوط قرضہ جات کے لیے شہری علاقوں میں رہنے والے نوجوان جن کی سالانہ آمدنی 75 ہزار روپے سے کم ہو اور دیہی علاقے میں رہنے والے نوجوان جن کی سالانہ آمدنی 60 ہزار روپے سے کم ہو ، قرض کے مستحق ہوں گے۔

پریس نوٹ
سی ایم آر کالج آف فارمیسی حیدرآباد میں قومی سطح کا دو روزہ سمپوزیم بعنوان
Emerging trends & innovation in pharmaceutical sciences - Pharma Innovate 2K13
کا 27/ اور 28/ دسمبر کو عمل میں آیا۔
اس موقع پر دکن اسکول آف فارمیسی کی فارم ڈی کی طالبہ مسز نیہا تبسم کو ان کے مقالہ بعنوان
Evaluation of sustained virological response in H.C.V infected patients
پر انعام اول عطا کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالعزیز پرنسپل دکن اسکول آف فارمیسی نے نیہا تبسم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ قومی سطح پر طالبہ نے یہ انعام حاصل کیا ہے اور پہلی مرتبہ سائنسی مقالہ قومی سطح پر فارمیسی پراکٹس میں پیش کیا گیا۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں