مچھلی پٹنم میں ہینڈلوم انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-04

مچھلی پٹنم میں ہینڈلوم انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا اعلان

ریاستی حکومت نے ضلع کرشنا کے ہیڈ کوارٹرس مچھلی پٹنم میں ایک ہینڈ لوم انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر ٹیکسائیلز کے سامبا شیوا راؤ نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایاکہ مچھلی پٹنم میں 35 کروڑ روپئے کی لاگت سے آل انڈیا ہینڈلوم ٹکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔ انہوں نے کل ضلع کرشنا کے گڈور منڈل کے کپلا ڈوڈی موضع میں انٹی گریٹیڈا سکل ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت جامدانی ساڑی کی تیاری کے تربیتی پروگرام کا آغاز کرنے کے بعد یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایاکہ ملک بھر میں سردست صرف 4ہینڈلوم ٹکنالوجی ادارے کارکرد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے سود کے بشمول بافندوں کے تمام قرض معاف کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے سرسلہ حلقہ کے بافندوں کیلئے 45 کروڑ روپئے کی سبسیڈی منظوری کی ہے۔ راجیو آروگیہ یوجنا کے تحت بھی بجٹ میں اضافہ کیا گیاہے۔ بعدازاں سامبا شیوا راؤ نے پیدنا ٹاون میں ایک ہینڈ لوم نمائش کا افتتاح کیا اور اس کے بعد 3کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے کامن پروڈکشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے پیدنا اور گڈور کے سیلف ہیلپ گروپس میں 6کروڑ روپئے کے چیکس بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر آل انڈیا ہینڈی کرافٹ کمشنر ایس گپتا اور کلکٹر ضلع کرشنا ایم رگھونندد راؤ بھی موجودتھے۔

Rs 35 cr handloom institute to be set up in Machilipatnam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں