نیویارک /بوسٹن
(یو این آئی )
امریکہ کے کئی خطوں شدید فباری کے درمیان نیویارک اور نیو جرسی میں حالات بے حد نازک ہوگئے ہیں جس کے پیش نظر انتظامیہ نے عوام کو گھروں میں ہی رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔ موسم کے بدلتے ہوئے مزاج کے باعث تقریبا 3ہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔ صرف نیویارک میں ہی 400سے زائد پروازیں منوخ کی گئی ہیں ۔ بوسٹن اور دیگر کئی مقامات پر ایک فٹ سے زیادہ برف جم گئی ہے اور علاقہ میں شدید ترین سروس محسوس کی جارہی ہے ۔ حالات کو دیکھتے ہوئے نیویارک اور نیو جرسی میں انتظامیہ نے ہنگامی حالات کا اعلان کیا ہے ۔ نیو یارک کے گورنر اینڈ روکمپا نے عوام کو محتاط رہنے اور گھروں کے باہر نہ جانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ متواتر سرد ہوائیں چلنے اور شدید برفباری سے کئی مقامات پر سردی بڑھ گئی ہے ۔اس شدید سردی کی وجہ سے تقریبا 32ہزارپروازیں منسوخ کردی گئیں جس کے نتیجہ میں سیاحت پر کافی برا اثر پڑا ہے اور سیاح اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں ۔ نیویارک اور نیو انگلینڈ میں72کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے برفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب امریکہ کے پڑوسی ملک کناڈا کے بعض علاقوں میں درجہ حرات منفی 46تک گرگیا ہے ۔ مونٹر یال اور ونی پیگ میں درجہ حرارت منفی26سینٹی گریڈتک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں کئی انچ تک برف پڑچکی ہے اور برفانی طوفان مزید شدت اختیارکرے گا ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار جیسن ٹیول کے مطابق بہت زیادہ بر فباری ہوگی اور تیز ہوائیں چلیں گی ، ہمیں اندیشہ ہے کہ ہر طرف برف ہی برف ہوگی ۔ بوسٹن میں آج صبح 12انچ تک برفباری ہونے کی اطلاع ہے اور اسی طرح کی صورتحال نیو ہیمپشائراور مین میں ہوگی جہاں کئی رہائشی برقی کے بغیر رہ رہے ہیں ۔ نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں 10انچ تک برفباری متوقع ہے اور بعض علاقوں میں آج اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ نیو یارک کے گورنر اینڈ یوکیو مو نے عوام کو ہدایت دی کہ وہ اپنی گاڑیوں پر گھر سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں ۔ ان کے مطابق طوفان کے سنگین صور تحال کر لئے جانے کا امکان ہے ۔ میسا چوسٹس کے گورنر نے بھی غیر سرکاری ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ دفاتر سے جلد گھروں کو لوٹ جائیں اور شدید سردی کی وجہ سے باہر نہ نکلیں ۔
Winter storm paralyzes US, kills at least nine people
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں