واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
ایک امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق ممنوعہ دہشت گرد گروپ انڈین مجاہدین پاکستان سے حاصل ہونے والی تائید کے سبب مزید ہلاکت خیز اور طاقتور ہوتا جارہا ہے ۔ وڈروولسن انٹر نیشنل سنٹر فار اسکارلرس کی رپورٹ ،جہادی تشدد :ہندوستانی خطرہ،میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ ہندوستانی جہادی تھریک بیرونی تائید رکھنے والا داخلی سلامتی مسئلہ ہے ۔ 100صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرقہ وارانہ تشدد اور انتقام کی خواہش کے نتیجہ میں ہندوستانی جہادی تحریک کاقیام عمل میں آیا لیکن یہ پاکستان کی جانب سے ھاصل ہونے والی تائید کے باعث زیادہ ہلاکت خیز بن گئی ہے ۔ غیر مرکوز اختیارات رکھنے والا انڈین مجاہدین نٹ ورک ، ڈھیلی ڈھالی قیادت رکھتا ہے جو فی الحال پاکستان میں ہے لیکن وہاں سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب منتقل ہوتے رہتی ہے ۔ جنوبی ایشیا کے سلامتی امور کے ممتازماہر اسٹیفن ٹینکل نے یہ رپورٹ تیار کی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بیروننی تائید کی وجہ سے ہندوستانی انتہا پسندد گروپ کی طاقت میں کئی اضافہ ہوا ہے ۔ انڈین مجاہدین کو لشکر طیبہ کی تائید حاصل ہہے لیکن اسے اسی تنظیم کی شاخ یا اس کے ماتحت نہیں سمجھا جانا چاہیے ۔ یہی چیز انڈین مجاہدین کو ہندوستان میں سر گرم لشکر طیبہ کیے دیگر سیلس یا کارکنوں سے مختلف بناتی ہے ۔ یہ رپورٹ جنوری 2012تا ستمبر 2013،20ماہ چویل ریسرچ پر مبنی ہے ۔ اسے ابتدائی وثانوی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات اور ہند ۔ پاک وبنگلہ دیش میں لئے گئے انٹرویو ز کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں اس بات پر بحث کی گئی ہے کہ انڈین مجاہدین جو بنیادی طور پر اندرون ملک جہادی تحریک ہے ، ہندوستان میں سرگرم اسلامی انتہا پسندوں کے بڑے گروپ کا ایک حصہ ہے ۔ تاہم ان تمام کا تعلق بیرونی تنظیموں جیسے پاکستانی عکسریت پسند گروپ لشکر طیبہ یا بنگلہ دیشی حرکت الجاہد الاسلامی سے نہیں ہے ۔
Indian Mujahideen more lethal and resilient due to support from Pakistan:
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں