مغربی بنگال انسانی حقوق کمیشن کے صدارتی عہدے سے جسٹس گنگولی کا اخراج ممکن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-04

مغربی بنگال انسانی حقوق کمیشن کے صدارتی عہدے سے جسٹس گنگولی کا اخراج ممکن

مغربی بنگال انسانی حقوق کمیشن کے صدر کے عہدے سے جسٹس ( ریٹائرڈ ) اے کے گانگولی کو ہٹانے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ مرکزی کابینہ نے ان کے خلاف پریسیڈینشیل ریفرنس کی منظوری دے دی ہے۔ جسٹس گنگولی نے خلاف خواتین انٹرن وکیل سے جنسی بدسلوکی کا معاملہ تو تھا ہی ، لیکن کمیشن کا صدر رہتے خدمت طرز عمل کے خلاف ورزی کرکے پاکستان جانا، وہاں کی حکومت کی میزبانی قبول کرنا اور نجی کمپنیوں کے درمیان ثالثی کا معاملہ بھی ان پر بھار ی پڑا۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ کی صدارت میں جمعرات کو ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر منیس تیواری اور وزیر خزانہ پی چدمبرم نے صحافیوں کو بتا تا کہ جسٹس گنگولی معاملے میں وزرات داخلہ کے پریسڈینشیل ریفرینس کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ، مغربی بنگال ریاست انسانی حقوق کمیشن کے چیئر مین کے عہدے پر رہتے ہوئے جسٹس گنگولی کے طرز عمل کو لے کر اٹھائے گئے سوالات پر کابینہ میں بھی ایک رائے رہی ۔ انٹرن وکیل کے ساتھ جنسی بدسلوکی کے علاوہ باقی معاملات میں الزامات کو سنگین مانتے ہوئے کابینہ نے گنگولی کے خلاف کارروائی کو ضروری سمجھا ہے۔ غور طلب ہے کہ جسٹس گنگولی کے خلاف جنسی زیادتی کا الزام تو ہے ہی ، لیکن اس کے ساتھ ہی کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر رہتے ہوئے خدمت طرز عمل کے خلا ف جانے کے معاملے نے طول پکڑ لیا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی صدر کو خط لکھ کر معاملات کو اٹھا کر انہیں کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرچکی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر رہتے وہ گذشتہ سال 3سے 6جون تک پاکستان کے دورہ پر تھے۔ وہ بھی ایک ذاتی کمپنی سے ہوائی سفر کی ٹکٹوں کو لے کر۔ اتنا ہی نہیں، انہوں نے اپنی اس ذاتی بیرون ملک سفر کے لیے نہ گورنر کی اجازت لی اور نہ ہی چھٹی منظور کرائی۔ ان کی یہ حرکت مغربی بنگال ریاست انسانی حقوق کمیشن کے قواعد ۔6کے برعکس تو تھا ہی ۔ ریاستی حکومت کا کہنا یہ بھی ہے کہ سرکاری ملازمین کے معاملے میں اس طرح کا طرز عمل تعزیرات ہند کی دفعہ۔ 21کو بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے فور نکنٹر یبیوشن ریگولیشن ایکٹ ۔ 2010کے دفعات کو نظر انداز ، جوذاتی بیرون ملک سفر کے دوران سرکار ی مہمان نوازی لینے کی اجازت نہیں دیتا ۔

Justice Ganguly's exclusion possible from West Bengal Human Rights Commission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں