مغربی بنگال کے وزیر ٹرانسپورٹ کا خاطی آٹو ڈرائیوروں کو انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-26

مغربی بنگال کے وزیر ٹرانسپورٹ کا خاطی آٹو ڈرائیوروں کو انتباہ

مغربی بنگال کے وزیر ٹرانسپورٹ مدن مترا نے آج کہاکہ مسافروں سے اضافہ چارج وصول کرنے اور متعلقہ روٹس کیلئے جائز دستاویزات پیش کرنے میں ناکام آٹو ڈرائیوروں کو 27جنوری کے بعد بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ مسافرین خصوصیت کے ساتھ خاتون مسافروں کو آٹو ڈرائیوروں کی جانب سے زدوکوب کی حالیہ اطلاعات کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ نے آج حقائق کا پتہ چلا نیشہرکے بعض حصوں کا دورہ کیا تاکہ تین پہیوں والی گاڑیوں(آٹو) کے لئے قواعد کو قطعیت دی جاسکے۔ مترا نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ آٹو ڈرائیوروں کی جانب سے اضافہ کرایہ وصول کرنے کا اور بقایہ رقم لوٹانے کے بجائے کاغذی کوپن مسافروں کو حوالے کرنے کا انہیں پتہ چلا ہے۔ کئی مسافرین کوپن لینے سے انکار کردیتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ حال ہی میں خاتون مسافروں کو زدوکوب کرنے والے دو آٹو ڈرائیوروں کو پولیس نے گرفتارکیا ہے۔ لہذا 27 جنوری سے قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب آٹو ڈرائیوروں کو بھاری جرمانوں کا سامنا ہوگا۔ ریاستی وزیر نے کہاکہ بعض شرپسند آٹو ڈرائیور سماج کے لئے مسائل پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیر کے دن سے دو عہدیداروں کے ساتھ دس ٹیمیں شہر کی سڑکوں پر طلایہ گردی کرتے ہوئے آٹو رکشاؤں اور ڈرائیوروں پر نظر رکھ کر اعدادو شمار جمع کریں گے۔ 24گھنٹہ ہیلپ لائن نمبر 1073 دستیاب رہے گی۔

West Bengal transport minister warns auto drivers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں