رام مندر کی تعمیر بی جے پی کے انتخابی ایجنڈہ میں شامل نہیں - امیت شاہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-26

رام مندر کی تعمیر بی جے پی کے انتخابی ایجنڈہ میں شامل نہیں - امیت شاہ

بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر پارٹی کے انتخابی ایجنڈے میں نہیں ہے ۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش میں پارٹی کے انتخابی انچارج امیت شاہ نے اتر پردیش میں صحافیوں سے کہا کہ پارٹی صدر راج سنگھ نے اپنا موقف واضح کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی 2014کے انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھرے گی ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی کی نشستیں بی جے پی سے 10سے15کم رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں تنظیم متحدہ ہوکر کام کر رہی ہے اور اتر پردیش میں یہ تنظیم گجرات کی طرز پر کام کرے گی ۔ مسٹر شاہ نے ایس پی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کو وہ سنبھال نہیں پارہے ہیں ۔ دو سال کے ایس پی کے دواقتدار میں افرا تفری مچی ہوئی ہے ، خواتین محفوظ نہیں ہیں ،ترقیاتی کام ٹھپ پڑے ہیں ،نظم ونسق کی صور تحال خراب ہے ،فسادات کا گراف بڑھا ہے ، پوری ریاست میں جنگل راج ہے ۔ لوک سبھا کے ٹکٹ کی تقسیم کے سوال پر مسٹر شاہ نے کہا کہ پندرہ دن کے بعد پارٹی کے امید واروں کا اعلان کیا جائے گا ۔ اس کیلئے ضلعوں اور ریاست سے دہلی پارٹی ہیڈکوارٹر میں ناموں کی فہرست جاچکی ہے ۔

Ram temple not on BJP agenda, says Modi aide Amit Shah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں