شہروں کی آبادی میں اضافہ پر صدر جمہوریہ کا اظہار تشویش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-22

شہروں کی آبادی میں اضافہ پر صدر جمہوریہ کا اظہار تشویش

شہری آبادی میں اضافہ کی وجہہ سے پیدا ہونے والی مشکلات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہاکہ شہروں کو غربت کے چیلنج درپیش ہیں لیکن یہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ یہاں جواہر لال نہرو نیشنل اربن ریونیول مشن کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ریاستیں گندی بستوں سے پاک ہندوستان کیلئے اقدامات کریں گے۔ مکرجی نے کہاکہ آئندہ 40برسوں میں ہندوستان دنیا میں شہری آبادی میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھے گا اور یہ بات فکر مندی کی ہے کہ ہمارے شہری ڈھانچے ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری نظام کی غیر مناسبت کی قابل دید علامت سلمس ار عوام کے بے گھر ہونے کا مسئلہ پالیسی سازوں کیلئے قابل لحاظ چیلنجس ہیں۔ مکرجی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں تخمیناً 93ملین افراد سلم علاقوں میں رہتے ہیں جب کہ تقریباً 18ملین افراد کو شہری علاقوں میں امکنہ کی قلت کا سامنا ہے لیکن انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے شہروں کو درپیش چیلنجس مشکل ہیں لیکن ناقابل یکسوئی نہیں۔ صدرجمہوریہ نے کہاکہ امکنہ قلت اور شہری غربت کے خاتمہ کی وزارت کی فلیگ شپ پر اسکیموں کے تحت مختلف زمروں میں ان کے مظاہرہ کیلئے ریاستوں اور شہروں کو سال 2012-13ء کیلئے ایوارڈ پیش کرنے کیلئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ مکرجی نے کہاکہ روایتی آمدنی اور استعمال کے خطوط محرومی کی حالت پر مکمل قابو پانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات نامناسب ہیں اور 3اہم شعبوں رہائش، پیشہ، غربت سے مقابلہ کیلئے سماجی کمزوری پر قابو پانے کے اقدامات پر پھیلی ہوئی ایک قابل دید رسائی کیلئے اپیل کی۔ انہوں نے جواہر لال نہرو اربن رینیول مشن، سورنا جینتی شہری روزگار یوجنا، قومی شہری گزر بسر مشن اور راجیو آواس یوجنا کے تحت کئی جانے والے کاموں کی ستائش کی اور کہاکہ ان اسکیموں کے تحت رہائش، پیشہ، اورغیر محفوظ سماج کے خلاف جدوجہد کیلئے کمربستہ ہوجائیں۔ انہوں نے کہاکہ 2000-10 کے درمیان تقربیاً 200ملین افراد کو سلمس سے باہر نکالا گیا۔ اس تعداد کا شمار ہندوستان میں 30فیصد کیا جاتاہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہم کو ایک سلم پاک ہندوستان کی سمت آگے بڑھنے کا اہل ہونے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اپنے خطاب میں ایچ یو پی اے وزیر گریجاویاس نے ان کی وزارت کی جانب سے کئے گئے کام کو اجاگر کیا۔ اپنے خطاب میں گریجا ویاس نے کہاکہ جواہر لال نہرو اربن رینیونل مشن کے ذیلی مشنس کے تحت زائد از ملک بھر میں 1.5ملین بے گھر افراد کو رہائشی یونٹ منظور کئے گئے جس پر توقع ہے کہ سماجی امکنہ اور بنیادی خدمات کیلئے ابتدائی لاگت تخمیناً 42ہزار کروڑ روپئے ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ منصوبہ بندی کمیشن نے 12ویں پنچسالہ منصوبہ کے تحت راجیو آواس یوجنا کی عمل آوری کیلئے 32,230 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک متوازن رئیل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) بل 2013ء میں شفافیت لائے گا اور صارفین کے حقوق کا تحفظ کرے گا۔ اس سلسلہ میں قانون ساز کی جائے گی۔ جو تمام کیلئے دوستانہ ہوگا۔

Urban poverty a major challenge,India should be slum-free: President Pranab Mukherjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں