ہندوستان سے تعلقات خراب نہ کرنے امریکہ کوشاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-01

ہندوستان سے تعلقات خراب نہ کرنے امریکہ کوشاں

واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
امریکہ نہیں چاہتاکہ ہندوستانی سفارت کاردیویانی کھوبر گاڑے کی گرفتاری کا معاملہ دونوں ملکوں کے تعلقات پر منفی انداز میں اثر انداز ہو ۔ یہ بات اوباما انتظامیہ کے ایک اعلی امریکی عہدیدار نے کہی ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان میری ہارف نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ یہ معاملہ باہمی تعلقات پر مبنفی طور پر اثر انداز ہو ۔دونوں ممالک وسیع مسائل پر مل کر کام کریں ۔ ہمارے باہمی تعلقات زیادہ اہم ہیں ۔ہم بار بار کہہ چکے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیئے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی نائب ترجمان میری ہارف نے روزانہ پریس کانفرنس میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔39سالہ ہندوستانی سفارت کار دیو یانی کھوبرگاڑے کو 12دسمبر کو اپنی خادمہ سنگیتا رچرڈ کی ویزادرخواست کے سلسلہ میں جھوٹا اقرار نامہ داخل کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ دیو یانی کو 250000ڈالر مچلکہ پر رہا کیا گیا ۔ بعد میں معلوم ہوا کہ دیویانی کی جامہ تلاشی اور جسمانی تلاشی لی گئی اور انہیں منشیات کے قیدیوں کے ساتھ جیل میں رکھا گیا ۔ اس کے نتیجے میں امریکہ اور ہندوستان کے درمیون کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ امریکی ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی فریق سے چندا چھے مکالمات ہوئے ۔ ہم چاہتے ہیں یہ معاملہ حل ہوجائے اور باہمی تعلقات پر اس کا کوئی اثر نہ پڑے ۔ہندوستانی حکومت نے اس واقعہ کے بعد دیو یانی کا تبادلہ اقوام متحدہ کے مستقل ہندوستانی مشن میں کردیا ۔ اس طرح دیو یانی کو ضروری سفارتی مراعات سے لیس کردیا گیا اور گرفتاری کا انسداد کردیا گیا ۔ امریکی ترجمان نے کہا کہ دیو یانی کے اقوام متحدہ کے ہندوستانی مشن میں تبادلہ کی درخواست پر غور کررہا ہے ۔ اس بات کو مد نظر رکھا جارہا ہے کہ اس طرح دیو یانی گرفتاری سے بچ جائے گی ۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان نے انہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کیلئے مستقل وفد میں شامل کردیا گیا ۔ اس طرح دیو یانی ستمبر کے آغاز سے دیو یانی اقوام متحدہ میں ہندوستانی مشن کا ایک حصہ بن چکی تھیں اور انہیں اس وقت مکمل مراعات حاصل ہوگئے تھے ۔ اس طرح دیویانی کی گرفتاری ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ دیویانی کو گرفتاری سے بچانے والی مراعات کے باوجود ہندوستانی ابلاغیہ کی ان اطلاعات کی تردید کی کہ امریکی سفارت خانہ ہندوستان میں اپنے ملازمین کا کم تنخواہ دے رہا ہے اور مقامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ ان کے خیال میں ہمارے لوگوں میں کوئی غلطی نہیں کی ہے ۔ امریکہ نے مطلع کیا کہ ویز افراڈ میں دیو یانی کی گرفتاری سے قبل ہی دیویانی کے خلاف مقدمہ وفاتی عدالت میں موجود رہے گا ۔ 12دسمبر کو دیو یانی کی گرفتاری کے بعد جوابی اقدامات کرتے ہوئے ہندوستان نے امریکی سفیر نانسی پاول اور دیگر امریکی سفارت کاروں کے مراعات ختم کردیے اور ہندوستانی ایر پورٹس تک خصوصی رسائی کا اختیار ختم کردیا ۔ ہندوستان نے اس کے علاوہ دیگر اقدامات کئے ۔ اسپورٹ کلیرنس برائے امریکی سفارت خانہ ختم کردیا گیا ۔ تمام امریکی قونصل خانوں کے عملہ اور ان کے ارکان خاندان سے کہا گیا کہ وہ اپنے شناختی کارڈ واپس کردیں ۔ بتایا گیا کہ دیو یانی کی گرفتاری کے بعد ان کی جسمانی تلاشی نہیں لی گئی اور یہ بھی بتا یا گیا کہ دیو یانی کو ہتھکڑیاں نہیں پہنائی گئیں ۔
u.s. trying to not spoil relations with india

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں