سال نو کے لیے ملکہ ایلزبتھ کے اعزازات - 15 ہندوستانی شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-01

سال نو کے لیے ملکہ ایلزبتھ کے اعزازات - 15 ہندوستانی شامل

لندن
(پی ٹی آئی )
نئے سال 2014کے لئے برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ کی جانب سے دئیے جانے والے اعزازات کی فیرست میں 15ہندوستانی نژاد مردوخواتین بشمول ممتاز ماہر تعلیم آشا کھیمکا کے نام شامل ہیں ۔ ویسٹ مڈلینڈس کے ،سہولتوں سے محروم علاقوں میں گذشتہ 8برس سے ویسٹ ناٹنگھم شائر کالج کے پرنسپال کی حیثیت سے خدمات انجام دینے پر ہندوستانی نژاد کھیمکا کو،ڈیم کمانڈر آف دی آرڈ رآف برٹش امپائر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔ اس سال کی اعلی انعامات فہرست کے ساتھ ایک خصوصی توصیف نامہ بھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ \"مس کھیمکا کی قیادت میں مذکورہ کالج ،برطانیہ میں اعلی تعلیم کے انتہائی اہم کالجوں میں سے ایک کالج بن گیا ۔ کھیمکا نے اپرنٹس شب ایجنڈہ قبول کیا اور اس طرح یہ کالج ،برطانیہ میں ،تعلیم فراہم کرنے والے 16-18بڑے کالجوں میں سے ایک بن گیا اور پہلے سال میں 700نوجوانوں کے لئے روز گار کے مواقع فراہم ہوئے \"۔ کھیمکا کے چیریٹیبل ٹرسٹ ،انسپائر اچیو فاؤنڈیشن ، ان لوگوں پر بطور خاص توجہ مرکوز کی جو تعلیم ،روز گار یا ٹر یننگ سے محروم تھے ۔ اب وہ ہندوستان میں ایک اسکلس سنٹر کھولنے کی کارروائی کر رہی ہیں ۔ سال حال اعزازات کے لئے جملہ 1195امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ اداکاراؤں انجیلا لینس بری اور پینو لوپ کیتھ کو بھی اعزازات دئیے گئے ہیں ۔
15 Indian-origin men, women in British Queen's New Year's Honours list

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں