امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں برفانی طوفان کی تباہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-05

امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں برفانی طوفان کی تباہی

بوسٹن/نیویارک
ّ(رائٹر)
امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی ہے۔اس کے نتیجہ میں کم ازکم کئی افراد ہلاک ہوگئے اورہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔بوسٹن میں2014ء کاپہلا سب سے بڑابرفانی طوفان دیکھاگیاہے جہاں تقریبا45سنٹی میٹربرف گری ہے۔نیوانگلینڈجیسے بڑے شہرمیں2فٹ اونچی برف سڑکوں پرجمع ہے۔واشنگٹن ڈی سی سے پورٹ لینڈمیانے تک عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔نیویارک کے مین ہٹن میں6انچ برف پڑی جبکہ کوئنس میں10انچ سے زیادہ برف گری ہے۔میساچوسٹس کے بعض علاقوں میں24انچ سے زائدبرف پڑچکی ہے۔نیویارک اورنیوجرسی ریاستوں میں ہنگامی حالت کے نفادکااعلان کردیاگیاہے۔طوفان کو،ہرکولیس،کانام دیاگیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ان ریاستوں میں درجہ حرارت نقطہ انجمادسے بہت حدتک نیچے گرگیا۔میڈیارپورٹوں میں بتایاہے کہ فلاڈیلفیا میں برفباری کے دوران سڑکوں پرچھڑکے جانے والے نمک کاایک ڈھیرایک شخص کے اُوپرگرگیاجس کے نیچے دب کروہ ہلاک ہوگیا۔ریاست نیویارک کے ایک شمالی علاقہ میں دماغی بیماری میں مبتلاایک71سالہ خاتون گھرکاراستہ بھولنے پرٹھنڈسے مرگئی۔برفانی طوفان ہرکولیس کے باعث9دیگرافرادبھی ہلاک ہوئے ہیں۔امریکہ کی22ریاستوں اورکینیڈاکے بعض علاقوں میں اس طوفان کے باعث کئی حادثات پیش آئے ہیں جب کہ نظام زندگی درہم براہم ہوکررہ گیاہے۔65میل فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی برفانی ہواؤں نے مرکزی شاہراہوں پربرف کی تہہ بچھادی جس کے نتیجہ میں یہ سڑکیں کئی گھنٹوں تک بندرہیں۔ریاست نیویارک اورنیوجرسی کے عہدیداروں نے برفانی ہواؤں کے باعث بڑی شاہراؤں کو بندکرنے کاحکم جاری کیاتھاتاہم بلڈوزوں کی مددسے برف ہٹانے کے بعدانہیں کھول دیاگیا۔ماہرین کاکہناہے کہ ریاست نیویارک میں اس قدرسردہوائیں چل رہی ہیں کہ درجہ حرارت منفی25سنٹی گریڈکے برابرمحسوس ہورہاہے۔جمعرات اورجمعہ کوشمالی ساحلی پٹی کے ہوائی اڈوں پر4,200بین الاقوامی اورعلاقائی پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ ہزاروں تاخیرکاشکارہوئیں۔تیزہواؤں اوردھندکے باعث نیویارک کاجان ایف کینیڈی ایرپورٹ کئی گھنٹوں تک بندرہا۔شکاگو،بوسٹن،فلاڈیلفیااوردیگربڑے ہوائی اڈوں پربھی پروازیں منسوخ کی گئیں۔بوسٹن میں درجہ حرارت منفی6سنٹی گریڈتھا تاہم سردوتُندہواؤں کے باعث یہ اس سے کہیں زیادہ محسوس ہورہاتھا۔میساچوسٹس کے علاقہ ایسکس میں61سنٹی میٹر برفباری ریکارڈکی گئی ہے۔اس ریاست کی اٹلانٹک ساحلی پٹی کے بیشترعلاقہ میں سیلاب کاخطرہ ظاہرکیاگیاہے۔عہدیداروں نے عوام کوہدایت دی ہے کہ وہ جس قدر ممکن ہوسکے گھروں میں ہی رہیں۔نیویارک شہرکے نئے مےئربل ڈے بلیسیونے چہارشنبہ کویہ عہدہ سنبھالاہے اوراس برفانی طوفان کوان کاپہلاامتحان قراردیاجارہاہے۔محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ رات میں بوسٹن کادرجہ حرارت منفی20سنٹی گریڈتک جاسکتاہے۔نیویارک شہرکے ڈپارٹمنٹ آف ہوم لس سرویسس نے سٹرکوں پرگشت دوگنی کردی ہے اوربے سہارالوگوں کوگرم مقامات پرمنتقل کیاجارہاہے۔واشنگٹن میں پرسنل مینجمنٹ کے دفترنے بتایاکہ سینکڑوں راحت کارکن راحت اوربچاؤ کاموں میں مصروف ہوگئے ہیں۔دیگرریاستوں میں بھی بچاؤاورراحت کام تیزکردئیے گئے ہیں۔
Nor'easter blasts millions with snow, wind and bitter cold

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں