سفارتکار دیویانی کی جامہ تلاشی کا ویڈیو فرضی - امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-05

سفارتکار دیویانی کی جامہ تلاشی کا ویڈیو فرضی - امریکہ

واشنگٹن
(پی ٹی آئی)
امریکہ نے وزیراعظم منموہن سنگھ کے اس خیال سے اتفاق کیاہے کہ ہندوستانی سفارتکارکی گرفتاری سے باہمی تعلقات میں تناؤپیداہوالیکن اس نے بتایاکہ وہ تعلقات کودوبارہ معمول پرلانے کے لئے جدوجہدکرنے کاخواہشمندہے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی نائب ترجمان میری ہارف نے کہاکہ جب آپ نے سناکہ وزیرخارجہ نے کسی بات پرافسوس ظاہرکیاہے تواس کامطلب یہ ہے کہ معاملہ ٹھیک نہیں ہے۔وہ وزیراعظم منموہن سنگھ کی جانب سے کل نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کئے گئے ریمارکس کے بارے میں سوالات کاجواب دے رہی تھیں۔منموہن سنگھ نے کہاتھاکہ امریکہ میں سفارتکاردیویانی کھوبراگاڑے کی گرفتاری کے نتیجہ میں باہمی تعلقات میں اتھل پتھل ہوئی ہے۔1999ء بیاچ کی آئی ایف ایس آفیسرکھوبراگاڑے نیویارک میں ہندوستان کی نائب قونصل جنرل تھیں جنہیں اپنی ملازمہ کے لئے ویزاکی درخواست میں جھوٹے بیانات درج کرنے کے الزام میں گرفتارکیاگیاتھا۔2.5لاکھ ڈالرکی ضمانت پراُنہیں رہاکیاگیا۔39سالہ خاتون سفارتکارکی جامہ تلاشی لی گئی اوراُنہیں منشیات کے عادی مجرموں کے ساتھ رکھاگیا۔ہندوستان نے اس پرزبردست ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی سفارتکاروں کودی جانے والی رعایتوں کوکم کردیااورنئی دہلی میں سفارتخانہ کی سیکوریٹی ہٹالی۔ہارف نے اخباری نمائندوں کوبتایاکہ اس وقت ہم تعلقات کومعمول پرلانے پرتوجہ مرکوز کررہے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ دونوں ممالک کوعلاقائی اورعالمی سطح پرمتعددمسائل پرباہم کام کرناہے امریکہ کھوبراگاڑے کی منتقلی پراقوامتحدہ سے وزارت خارجہ کوحاصل کاغذات کی جانچ کررہاہے۔عدالتی عمل جاری ہے اوروہ اس کے بارے میں کچھ کہنانہیں چاہتی ہیں کہ اس میں کتناوقت لگے گا۔
Strip-search video of Devyani Khobragade fake, US says

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں