اولمپک گیمس کے مقام سوچی میں خودکش بمبار خاتون کی تلاش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-23

اولمپک گیمس کے مقام سوچی میں خودکش بمبار خاتون کی تلاش

ماسکو
( یو این آئی)
روس کی سیکوریٹی فورس کو ایک امکانی خاتون خود کش بمبار کی تلاش ہے جس نے بحر اسود کے سیا حتی مقام میں خود کشی حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ روس کے سوچی مقام پر 2014کے اولمپکس گیمس ہونے والے ہیں۔ آئندہ ماہ اولمپکس گیمس کا آغاز ہوگا۔ یہہ خودکشی بمبار خاتون سیکوریٹی نگرانی کو چکمہ دے کر اس ماہ کے اوائل میں سوچی میں داخل ہوئی۔ اس خاتون کی تلاش کے لئے اس کی تصاویر اور پوسٹڑ پورے شہر میں لگائے گئے ۔ 23سالہ روضانہ قفتصاز کی ریاست داغستان سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ ایک اسلامی لڑاکا کارکن کی بیوہ ہے۔ اس علاقے میں مزید ایسی خواتین موجود ہیں۔ جنہیں فوج گرفتار نہیں کرسکی۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے اولمپکس گیمس کے پیش نظر دہشت گردی حملوں کے وقوع کو روکنے زبر دست مہم شروع کی۔ روسی صدر شخصی طور پر اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ 30000سے زائد پولیس اور سیکوریٹی عملہ کو سوچی کے شہر میں پھیلا دیا گیا ہے۔ قبل ازیں روس کے شہر ولگو گراڈ میں خود کش حملہ ہوا۔ روسی صدر نے کہا کہ وہ دہشت گردوں کا صفایا کردیں گے۔ دہشت گردوں اور دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ونٹر اولمپکس کے موقع پر جو حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں وہ انتہائی موثر ہے۔ 29ڈسمبر کو والگو گراڈ میں دو خود کش حملوں کے بعد روس میں سخت اندیشے پیدا ہوگئے ہیں اور اولمپکس گیمس کیلئے زبر دست حفاظتی انتظامات کئے جارہی ہیں۔ ان حملوں میں 30افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ قفقاز علاقے کی ریاستوں، انگشتیہ، داغستان، اور چینچیا سے تعلق رکھنے والے اسلامی انتہا پسندوں سے اولمپک گیمس کو خطرہ ہے۔ امریکہ اور روس نے کل دہشت گردی کا مقابلہ کرنے امریکی ٹکنالوجی استعمال کرنے کے بارے میں بات چیت کی۔ امریکی محکمہ چیف پنٹگان کے ذریعہ نے بتا یا کہ امریکہ اور روس نے انسداد دہشت گردی امریکی ٹکنالوجی کے استعمال پر بات چیت کی۔ امریکی صدر بارک اوباما اور روسی صدر پوٹین ٹیلی ویژن پر بات چیت کی اور سوچی میں ہونے والے اولمپکس گیمس کے سیکوریٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاؤز نے بتا یا کی محفوظ اولمپکس گیمس کے انعقاد کو یقینی بنانے امریکہ اور روسی صدور نے بات چیت کی۔ اولمپکس گیمس کا مقام سوچی چیچنیا سے 320کیلو میٹر دور ہے اور داغستان سے 480کیلو میٹر دور ہے۔ قفقاز کی ان دونوں ریاستوں کے علاوہ دوسری ریاست انگشتیہ میں اسلامی انتہا پسند عناصر روسی حکومت کے خلاف سرگرم ہیں۔ ان اسلامی انتہا پسند عناصر نے اولمپکس گیمس کے موقع پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
Winter Olympics 2014: Race to find Sochi 'bomber' casts chill over Sochi Games

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں