یوم جمہوریہ پر ہند کے نام امریکہ اور پاکستان کا پیغام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-26

یوم جمہوریہ پر ہند کے نام امریکہ اور پاکستان کا پیغام

امریکہ نے ہندوستان کے ساتھ اپنے مستحکم اور قریبی رشتے پر ازسرنوطریقہ سے زور دینے کیلئے یوم جمہوریہ کے موقع کا فائدہ اٹھایا ۔ دیویانی کھوبرا گڑے کے معاملہ کے بعد دونوں کے رشتے میں کچھ کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔ امریکہ کے نائب وزیر کارجہ ہیدر ہیگن بوٹم نے رشتے کو کافی اہم قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا یوم جمہوریہ ہمیں اس ملک کی مضبوط جمہوریت اور روایات کی یاد دلاتا ہے اور یہ ہماری حکومتوں اور ہمارے عوام کے مابین مضبوط رابطوں کی بھی یاد دلاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم اکثر کہتے ہیں کہ دنیا کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی جمہورتیوں کے درمیان ہمارے اسٹریٹجک رشتے ہیں ۔ انہوں نے کل واشنگٹن میں ہندوستانی سفارتحانے میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر نہ تبصرے کئے ۔ نائب وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین وسیع تر تعاون کے بارے میں بات کی ان میں خلائی تعاون ،ہوم لینڈ سیکورٹی ،صحت ،آبوہوا میں تبدیلی ،تعلیم اور تجارت وسرمایہ کاری شامل ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ دونوں ملکوں کے مابین سالانی دوطرفہ تجارت 100ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی مذکرات سے ،جن میں امریکہ ۔ ہندوستان ۔جاپان سہ فریقی بات چیت اور آسیان علاقائی فورم شامل ہیں ، ایشیا ،بحرالکاہل میں استحکام کیلئے مشترکہ ویژن کے فروغ میں مدد ملی ہے ۔ ہیگن بوٹم نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ یہ شراکت داری وسیع اور مضبوط ہے ۔ انہوں نے وزیر خارجہ جان کیری کی طرف سے یون جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر ہندوستانی سفیر ایس جے شنکر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جان کیری اور وہ بشمول اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے تمام رفقاء اس اہم رشتہ کو آگے لیجانے آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر جوش ہیں ۔

دریں اثنا اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے بموجب وزیر اعظم نواز شریف نے آج ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان خطہ کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے ہندوستان کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کا پابند ہے ۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ کو روانہ کردہ ایک پیام میں نواز شریف نے کہا کہ ان حکومت ایسے دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات قائم کرنے کے لئے پابند ہے جو ہمارے باہمی مفاد ہے اور خطہ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہیں ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کو روانہ کردہ ایک علحدہ پیغام میں پاکستان کے صدر ممنون حسین نے یوم جمہوریہ سے قبل انھیں مبارکباد دی ۔

U.S. and Pakistan message on India Republic Day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں