یوم جمہوریہ کے موقع پر مسلح افواج اور پولیس کو تمغہ جات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-26

یوم جمہوریہ کے موقع پر مسلح افواج اور پولیس کو تمغہ جات

یوم جمہوریہ کے موقع پر مسلح افواج کے 368 اہلکاروں کو بہادری اور دیگر غیر معمولی کاموں کے لیے ایوارڈ سے نواز نے کا اعلان کیا گیا ۔ جن میں 3کو کیرتی چکر اور 10کو شوریہ چکر سے نوازا جائے گا ۔ سرکار کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کیرتی چکر گور کھار ائفل کے 5-5بٹالین کے نائب صدر بیدار بھوپال سنگھ جھانتیل مگر،فضائیہ کے فلائنگ پائلٹ ونگ کمانڈر ڈیرل کیسٹلینو (بعد از مرگ) اور 205کو برابٹالین کے سپاہی بھر گونند چودھری کو (بعد از مرگ ) نوازا جائے گا ۔ شوریہ چکر کے 16ویں لائٹ کیولری کے لیفٹیننٹ کرنل بکرم جیت کو (بعد از مرگ ) فرسٹ آسام رائفل کے ریجمنٹ آف آرٹیلری کے میجر مندیپ سنگھ گھمن ، 24راشٹر یہ رائفلس (بہار ریجمنٹ) کے میجر گوروٹھاکر ،17ویں بٹالین جاٹ ریجمنٹ (ماشکوہ) کے کیپٹن سندیپ بھرتیہ اور 9ویں بٹالین پیرا شوٹ ریجمنٹ (اسپیشل فورس) کے کیپٹن مہاویر سنگھ کو نوازا جائے گا ۔ شوریہ چکر سے نوازے جانے والے دیگر جانبازوں میں راشٹریہ رائفلس کی 18ویں بٹالین کے آرٹیلری ریجمنٹ کے توپچی للاومجوالا،گورکھا رائفلس کی 5-5بٹالین کے رائفل مین رن بہادر گرونگ (بعد از مرگ ) فضائیہ کے فلائنگ پائلٹ کمانڈر آدتیہ پرکاش سنگھ ،فلائنگ پائلٹ ونگ کمانڈر نکھل نائیڈواور فضائیہ کے ہی فلائنگ پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ کرشن مورتی پروین (بعد از مرگ)ہیں۔

یو این آئی کے بموجب صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر تفتیشی بیورو(سی بی آئی ) کے 27حکام اور افسروں کا شاندار انجام دینے خدمات کیلئے صدر پولیس میڈل اور قابل ستائش خدمات انجام دینے والوں کو پولیس میڈل سے نوازا ۔ 7حکام کو اور ممتاز خدمات انجام دینے کیلئے صدر پولیس میڈل اور دیگر 20افسروں کو شاندار خدمات کیلئے پولیس میڈل سے نوازا گیا ۔ ایوارڈ یافتگان کے نام اس طرح ہیں ممتاز خدمات کیلئے صدر پولیس میڈل نینا سنگھ ۔آر ایس بھٹی، انل پلٹا ۔ایس بی شنکر ۔بلبیر جین ،پریندارراوت رائے اور محمد رشید کودیے گئے۔ شاندار خدمات کیلئے پولیس میڈل سے نیلاب کشور ،امت کمار ۔سنتوش رستوگی ،ڈی ایس شکلا،کنڈاسوامی بین ،راما سوامی پارتھاسارتھی ،بی شنکر راؤ،رادھے سنگھ فرتیال ،وجے کمار ،سریندرسنگھ بھلر ،گلشن کمار ۔کرشن کمار ۔پرکاش سایا کجر یکر،کوشی مامچن ،نریندر سنگھ جسوال ،آنند سنگھ راؤ ،ونود کمار ،رام جی لال جاٹ ،توش کمار اور آر کے گپتا کو نوازا گیا ۔

Medals to Army & Police on Republic Day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں