سنگاپور فسادات - خاطی ہندوستانی کے خلاف الزامات میں کمی کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-25

سنگاپور فسادات - خاطی ہندوستانی کے خلاف الزامات میں کمی کا فیصلہ

سنگاپور
(پی ٹی آئی )
سنگاپور میں 32سالہ ایک ہندوستانی شخص کو جو یہاں حال ہی میں پچھلے 40برسوں میں پیش آئے بد ترین فسادات میں ملوث ہونے والے 25ہندوستانیوں میں شامل ہے ، توقع ہے کہ الزامات میں کمی کرتے ہوئے خاطی ٹھرایا جائے گا ۔ میڈیا کی رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ چنپاوجیا رگونتھا ان 25ہندوستانی افراد میں شامل ہے جن پر پچھلے ماہ ہوئے فسادات میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ ان فسادات میں جو یہاں ہندوستانی اکثریت والے علاقہ \"لٹل انڈیا\"میں پیش آئے تھے ، 39پولیس آفیسر س اور سیول ڈیفنس اسٹاف زخمی ہوگئے تھے جبکہ 25گاڑیاں بشمول پولیس کی 16کاروں کو نقصان پہنچایا گیا تھا ۔ استغاثہ نے آج عدالت میں بتایا کہ چنپاپر عائد الزامات میں کمی پر اتفاق کر لیا گیا ہے ۔
Singapore riot: Indian to plead guilty to lesser charge

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں