ترکی میں قانون کی حکمرانی کے احترام پر زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-03

ترکی میں قانون کی حکمرانی کے احترام پر زور

انقرہ
( رائٹر)
ترک صدر عبداللہ گل نے ملکی سیاست میں بھونچال بر پا کر دینے والے رشوت اور بدعنوانی کے اسکینڈل کے تناظر میں قانون کی حکمرانی کے احترام کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ صدر عبداللہ گل نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے ملک اور دنیا کے لیے 2014ء ایک مشکل سال ہوگا ۔ انھوں نے خبردار کیا کہ \"جمہوریت کے اصولوں اور اختیارات پر مبنی اداروں کی حکمرانی کا نام ہے ۔یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم ایسے کرادر سے گریز کریں جس سے ایک آزادنہ اور غیر جانبدارنہ عدلیہ کی تضہیم اور ادارک پر حرف آسکتا ہو \"انھوں نے یہ بیان ایسے وقت میں جاری کیا ہے جب ان کی جماعت انصاف اور ترقی پارٹی (اے کے ) سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم رجب طیب اردگان کے قریبی رفقاء اور وزراء کے بیٹوں کے خلاف ترک پر اسیکیو ٹر زرشوت اور بدعنوانی کے سنگین الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ رشوت اور بدعنوانی کے اس بڑے اسکینڈل نے ترکی کی حکمراں اشرافیہ کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ اس کے منظر عام پر آنے کے بعد سے وزیر اعظم رجب طیب اردگان کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ کیا جار ی ہے اور ان سے مستعفی ہونے اور قبل ازوقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ اس اسکینڈل کے بعد ان کا بینہ کے تین وزراء اور متعدد ارکان پارلیمان مستعفی ہوچکے ہیں ۔
Turkish president urges respect for rule of law

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں