دوبارہ برسراقتدار آنے پر خالدہ ضیا پر مقدمہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-03

دوبارہ برسراقتدار آنے پر خالدہ ضیا پر مقدمہ

ڈھاکہ
( آئی اے این ایس )
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ملک کے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ 5جنوری کے انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں ۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ اگر عوامی لیگ دوبارہ بر سراقتدار آئے تو اپوزیشن بی این پی قائد خالدہ ضیا کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا ۔ ما قبل انتخابات تشدد برپا کرنے کے جرم میں خالدضیاکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ شیخ حسینہ نے اپنے پارٹی کا رکنوں سے کہا کہ وہ انتخابات کے انقعاد میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کو نا کام بنا دیں ۔ بی این پی زیر قیادت 18جماعتی اتحاد نے جو تشدد بر پا کیا ہے اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ انتخابات مقررہ وقت کے مطابق 5جنوری کو منعقد ہوں گے ۔ وزیر اعطم نے عوام سے کہا کہ وہ اس تصور میں نہ رہیں کہ ہم کامیاب ہوجائیں اور اس تصور کے ساتھ گھر میں نہ بیٹھے رہیں بلکہ ہرحالت میں گھر سے نکلیں اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں ۔ اس خیال میں نہ رہیں کہ ہم کامیاب ہوجائیں گے بلکہ کامیابی کو یقین میں تبدیل کرنے بے خوف وخطرہ ہوکر گھر سے نکلیں اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں ۔ ایک ایسے وقت جبکہ اپوزیشن اتحاد نے انتخابات کا مقاطعہ کرنے کا اعلان کیا ہے ایسے میں پارلیمانی انتخابات کے 153امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔ باقی 147حلقوں کے لیے 5جنوری کو رائے دہی ہوگی ۔ ڈھاکہ میں ایک ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم شیخ حسینہ نے عوام سے کہا کہ ان لوگوں کی نشاندہی کریں جنہوں نے حالیہ تشدد کو ہوا دی ۔ وزیراعظم نے سال نو کے موقع پر تین مقامات میر پور ،پلالی اور اٹاوہ کے مقامات پر ریالیوں سے خطاب کیا ۔ شیخ حسینہ اپوزیشن کے تشدد کے احتجاج کی مذمت کی جو انتخابات میں رکاوٹ کے لیے ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ تشدد میں ہلاکتوں پر خالدہ ضیا کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ بی این پی کی حلیف جماعت اسلامی اور اپوزیشن اتھاد میں شامل پارٹیاں نے انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے مسلسل ہڑتالوں اور بند کے اعلانات کرتے ہوئے تشدد برپا کر رہے ہیں جو لوگ مظاہروں کے حق کا نام لے کر خونریز تشدد کوہوا دے رہے ہیں انہیں چھوڑ ا نہیں جائے گا ۔ شیخ حسینہ نے حریف سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے عام لوگوں کی جانوں سے کھیل رہی ہیں ۔ تشدد برپا کرنے کت الزام میں خالدہ ضیا پر مقدمہ چلایا جائے گا کیونکہ وہی تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں اور ملک میں لا قانونیت کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
Khaleda Zia will face trial for violence: Sheikh Hasina

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں