لندن میں مشرف کا فلیٹ خریدنے ایک تاجر کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-08

لندن میں مشرف کا فلیٹ خریدنے ایک تاجر کا دعویٰ

اسلام آباد
(پی ٹی آئی)ایک پاکستانی نژادامریکی تاجرنے دعوی کیاکہ اس سابق پاکستانی صدرپرویز مشرف کالندن میں واقع لکثری فلیٹ3ملین پاونڈمیں خریدلیاہے۔تاہم مشرف کے ایک ترجمان نے اس معاملت کی تردیدکی۔مشرف کے ترجمان نے کہاکہ لندن کے مشرف کے فلیٹ کی فروخت کی اطلاع غلط ہے۔یہ اطلاع صرف بے بنیاداورمن گھڑت ہے۔جب ترجمان کی توجہہ املاک کی ویب سائٹ پرمبذول کروائی گئی توترجمان نے لاعملی ظاہرکی۔پاکستانی نژادامریکی جرراجہ خالدپرویزنے دعوی کیاکہ انہوں نے مشرف کالندن میں واقع فلیٹ3ملین پاونڈ میں خریدلیاہے۔راجہ خالدنے کہاکہ یہ معاملت ایک ریٹائرڈفوجی عہدیدارکے توسط سے انجام دی گئی۔مشرف کے ترجمان نے کہاکہ مشرف کی املاک کوفروخت نہیں کیاگیا۔ترجمان نے کہاکہ مشرف کابرطانیہ میں ایک ہی بینک کھاتہ ہے اس کومنجمدنہیں کیاگیا۔70سالہ مشرف نے2009میں یہ فلیٹ1.3ملین پاونڈمیں خریداتھاجبکہ وہ پاکستان سے روانہ ہوکرلندن میں مقیم ہوگئے تھے۔اب مشرف کے خلاف بغاوت کے الزام میں مقدمات چل رہے ہیں۔مشرف کاچاربیڈروم والافلیٹ کیزل ریکراپارٹمنٹ کی9فلورپرہے۔
Pervez Musharraf's London flat not on sale, says spokesman

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں