جنوبی سوڈان میں فوجی اور باغیوں کے درمیان ہلاکت خیز لڑائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-12

جنوبی سوڈان میں فوجی اور باغیوں کے درمیان ہلاکت خیز لڑائی

منکامن( جنوبی سوڈان)
( اے ایف پی آئی)
جنوبی سوڈان میں فائرنگ کی پرشور آوازوں کی گونج سے سہمے ہوئے خوفزدہ شہریوں میں بھگڈر مچ گئی۔ ہلاکت خیز اور وحشیانہ لڑائی میں اپنے چہیتوں اور رشتہ داروں کو کھونے کے بعد علاقہ چھوڑ کر فرار ہونے والوں پر ایک اور نئی مصیبت کا پہاڑ ٹوٹا۔ خوفزدہ افراد فائرنگ کی گونج سن کر ادھر ادھر بے تحاشہ بھاگنے لگے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کہ فتح کا جشن منانے والی فائرنگ کی گونج ہے کہ تقریبا 100فوجی اسی دریائے سفید نیل کو پار کر رہے ہیں جسے ہزاروں شہری الٹی جانب فرار ہور ہے تھے جنگی منظرنامہ میں تبدیل ہورہا ہے اور فوجی کلیدی شہر بور پر دوبارہ قبضہ حاصل کرنے نئے مورچے کھول رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے بتا یا کہ دریا کے پار باشندے ہنوز اس حد تک خوفزدہ ہیں کہ باغی کسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں اور یہ احساس انہیں چین سے سانس بھی لینے کی مہلت نہیں دیتا۔ ایک طالب علم سیمون ڈینگ نے یہ بات بتائی جواز 80ہزار شہروں میں شامل ہے جو مغربی بور ٹاؤن سے فرار ہوگئے تھے۔ مفرور ہونے والے ان 80ہزار افراد وحشیانہ ہلاکتیں دیکھی ہیں اور ناقابل تذکرہ مصائب سے دو چار ہوئے ہیں۔ عام شہریوں سے لدی کشتیاں دریا کے کنارے پہنچ رہی ہیں کیونکہ لوگ باگ بور ٹاؤن میں لڑائی سے بچنے کے لیے فرار ہو رہے ہیں۔ جنوبی سوڈان 15دسمبر سے تشدد کے حصار میں ہے جب صدر جنوبی سوڈان سلوکاکیر کے وفادار فوجیوں اور سابق صدر رئیق مکر کے حامیوں کے درمیان لڑائی چھڑ گئی تھی۔ اقوام متحدہ کے شعبہ امداد و عطیات کے سر براہ ٹوبی لینز ر نے انسانی بحران کے نقطہ عروج پر ہونے کے خلاف انتباہ دیا ہے۔
South Sudan troops fight to wrest final rebel stronghold

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں