رمادی
( اے ایف پی )
عراق میں بندوق برداروں نے بغدار کی دہلیز میں داخل ہونے والے اہم علاقوں پر قبضہ بر قرار رکھا ہے جبکہ قبائیلوں اور پولیس نے دارالحکومت کے مغربی علاقہ میں عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے القاعدہ سے وابستہ انتہا پسندوں کے خلاف عراقی حکام کی کاروائیوں کی تائید کی ہے۔ عنبر میں جھڑپوں کے دوران القاعدہ سے وابستہ بندوق برداروں اور عسکریت پسندوں نے اپنے زیر کنٹرول 2علاقوں سے دستبرادی اختیار کرلی تاہم شورش پسندوں کا سابق گڑھ ہنوز ان کے قبضہ میں ہے۔ جہاں امریکی افواج نے ویتنام جنگ کیب عد بدترین لڑائی لڑی تھی۔ اقوام متحدہ اور رضا کار تنظیموں نے بتا یا کہ علاقہ کی آبادی اشیائے ضروریہ بالخصوص اغذیہ اور ایندھن سے محروم ہے جبکہ واشنگٹن نے بغدار پر مفاہمت کے لیے دباؤ میں اضافہ کردیا ہے۔ فوجی کاروائیوں جاری رہنے سے سر براہی کے راستے مسدود ہیں۔دونوں ہی شہر صوبہ عنبر میں ہیں جو ایک ریگستانی علاقہ ہے اور جس کے تعلق سے عراقی عہدیدار یہ انتباہ دیتے رہے ہیں کہ عسکریت پسند اس علاقہ میں دوبار متحد ہورہے ہیں اور اپنے اڈے قائم کر رہے ہیں۔ قبائیلوں اور مقامی پولیس نے مشترکہ مساعی سے رمادی کے ملاح اور فرسان علاقہ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ قبائیلی فوجی کمانڈر محمد خمیس ابو رشاد نے یہ بات بتائی۔
IRAQI forces regain control
2014-01-12
تاریخ اشاعت : 2014-01-12
زمرہ
arab-muslim
عراق - باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر افواج کا دوبارہ کنٹرول
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں