پرتاپ گڑھ میں کرفیو برقرار - 6 افراد گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-17

پرتاپ گڑھ میں کرفیو برقرار - 6 افراد گرفتار

پولیس نے راجستھان کے پرتاپ گڑھ ضلع میں فرقہ وارانہ تصادم کے سلسلہ میں 6افراد کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ کوٹاڈی موضع میں آج دوسرے دن بھی کرفیو برقرار ہے۔ اس تصادم میں 3 افراد ہلاک اور 6دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ عہدیداروں نے امن و ضبط کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے مزید 400پولیس جوان علاقہ میں تعینات کردئیے ہیں۔ ایک عہدیدار نے بتایاکہ علاقہ میں صورتحال قابو میں ہے، تشدد کا کوئی تازہ واقعہ پیش نہیں آیا۔ 6افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دیگر نشاندہی کئے گئے ملزمین کو گرفتارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ منگل کی رات کو ٹاڈی موضع میں دو الگ الگ فرقہ کے نوجوانوں کے درمیان لفظی جھڑپ تصادم میں تبدیل ہوگئی۔ تشدد میں تقریباً 20مکانات اور دکانوں کو نذر آتش کیا گیا۔ اس کے بعد عہدیداروں نے یہاں کرفیو نافذ کردیا۔ ضلع کلکٹر رتن لاہوٹی نے بتایاکہ 20 سالہ راجہ خان، 50سالہ بھنور سنگھ اور 25سالہ دنیش تشدد میں زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں جانبر نہ ہوسکے۔ 6زخمیوں کا اودئے پور کے اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ تمام مہلوکین کی آج سخت سکیورٹی انتظامات میں آخری رسومات ادا کردی گئی۔ کوٹاڈی کا تشدد موہیدہ موضع تک بھی پھیل گیا جو کو ٹاڈی سے 10کیلو میٹر دور ہے۔ اس کے علاوہ الوٹ اور سلام گڑھ میں بھی تشدد کے واقعات پیش آئے۔ یہاں ہجوم نے دوکانوں اور مکانوں کو نقصان پہونچایا۔ ریاستی حکومت نے اعلیٰ عہدیداروں کو پرتاب گڑھ میں تعینات کردیا گیا ہے۔

Six detained for Pratapgarh violence, curfew continues

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں