مصر کو سعودی عرب کی فیاضانہ امداد متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-31

مصر کو سعودی عرب کی فیاضانہ امداد متوقع

قاہرہ
(رائٹر)
سعودی عرب توقع ہے کہ سنٹرل بنگ ڈپازٹس اور پٹرولیم اشیا کی شکل میں مصر کو 4بلین ڈالر کی زائد امداد دے گا ۔ سر کاری زیر انتظام مصری روز نامہ الاہرام نے یہ اطلاع دی ۔ وزارتی ذرائع کے حوالہ سے (جن کا نام نہیں بتایا گیا )،اخبار نے خبر دی ہے کہ مذکورہ پیکج کو آئندہ ماہ جبکہ مصر کے عبوری وزیر اعظم عازم الببلاوی ،سعودی عرب کادورہ کریں گے ،قطعیت دی جائے گی ۔ گذشتہ جولائی میں اخوان المسلمین کے لیڈر صدر مرسی کو فوج کی جانب سے معزول کئے جانے کے بعد سے خلیجی عرب ممالک نے مصر کو اربوں ڈالر کی امداددی ہے ۔ سیاسی اتھل پتھل کے دوران مذکورہ فنڈس کے سبب مصر کی معیشت کو کار کرد رکھا گیا ہے ۔ سیاسی صر تحال کے سبب مصر میں سرمایہ کاری اور سیاحت پر اثر پڑا ہے ۔مرسی کی بے دخلی کے بعد سے مذکورہ دوسرے پیکج کی تفصیلات کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا ۔
Saudi Arabia to give Egypt up to $4 billion more aid: report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں