انل نے سعودی تاجروں سے دریافت کیا کہ آخر آپ لوگ ہندوستانی سونا خریدنے کے لیے دبئی کیوں جاتے ہیں۔ آپ براہ راست ہندوستان کیوں نہیں آتے؟ جو کاروبار بلاواسطہ ہو سکتا ہے ، اس کے لیے واسطوں کے چکر میں کیوں پڑا جائے؟ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سونے کی 24 فیصد برآمدات کا تعلق خلیج سے ہے۔ سعودی عرب ہندوستانی برآمدات کے حوالے سے ہند کا چوتھا بڑا شریک ہے۔ علاوہ ازیں ہندوستان سعودی برآمدات کے حوالے سے پانچواں بڑا شریک مانا جاتا ہے۔
انل سنکوال نے توجہ دلائی کہ ہندوستان پوری دنیا میں الماس کی صنعت میں قافلہ سالار کی حیثیت رکھتا ہے۔ عالمی سطح پر چمکائے ہوئے الماس کا بازار قیمت کے حساب سے ہندوستان کے پاس 70 فیصد تک کا ہے۔ ہندوستان کے قونصل جنرل فیض احمد قدوائی نے کہا کہ قونصلیٹ کے عہدیدار سونے کے زیورات کی نمائش میں ہندوستان جانے کے خواہشمند سعودی تاجروں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ اس حوالے سے انہیں جو مشکلات پیش آئیں گی ، انہیں ممکنہ حد تک دور کیا جائے گا۔
Buy gold direct - India demands Saudi Arabia
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں