نئی دہلی
(آئی اے این ایس )
سعودی عرب میں نطاقات لیبر پالیسی کے نفاذ کے بعد 1.4ملین ہندوستانی ورکرس نے اپنے قیام کو باضابطہ بنالیا ہے اور 250ہندوستانی ہنوز مملکت میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ سمندر پار ہندوستانی امور کے معتمد پریم نرائن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید بتایا کہ ایک لاکھ 40ہزار ہندوستانی وطن واپس آگئے ہیں ۔ پریم نرائن نے آی اے این ایس کے ساتھ بات چیت کے دوران وضاحت کی کہ 250ہندوستانیوں کی دستاویزات ادھوری اور نامکمل ہیں ، جس کے سبب وہ ہندوز سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ سعودی وزیر لیبر حال ہی میں دورہ ہند پر آئے تھے ۔ ہم نے ان سے پھنسے ہوئے ورکرس کو ہندوستان واپس لانے کی درخواست کی تھی ۔ انہوں نے ہمیں تیقن دیا ہے کہ ورکرس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور ان کے معاملات کی جلد از جلد یکسوئی کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔ پریم نرائن نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب میں ہندوستانی مشن پھنسے ہوئے اپنے ہم وطن ورکرس کے ساتھ ہر ضروری تعاون کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔
Saudi Arabia - 1.4 million Indian workers legalized
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں