کجریوال کا دھرنا - مرکز اور حکومت دہلی کو سپریم کورٹ کی نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-25

کجریوال کا دھرنا - مرکز اور حکومت دہلی کو سپریم کورٹ کی نوٹس

سپریم کورٹ نے آج اس مسئلہ کاجائزہ لینے کافیصلہ کیاکہ آیادستوری عہدوں پرفائزافرادکوحکومت کے خلاف احتجاج کرنے کاحق حاصل ہے۔سپریم کورٹ نے ایم ایل شرمااورراجارمن کی جانب سے داخل کردہ مفادعامہ کی دودرخواستوں کاجواب دینے مدعی علیہا ن کو6ہفتوں کی مہلت دی۔جسٹس آرایم لودھااورجسٹس شیوکیرتی سنگھ پر مشتمل بنچ نے مرکز‘حکومت دہلی اورچیف منسٹراروندکجریوال کونوٹسیں جاری کردیں۔تاہم سپریم کورٹ نے کجریوال‘ان کے وزیرقانون سومناتھ بھارتی اوردیگررفقاء کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست قبول کرنے سے انکارکردیاجنھوں نے دہلی پولس کے5عہدیداروں کی معظلی کے مطالبہ پرریل بھون کے روبرودودن تک دھرنادیاتھا۔درخواست گذاروں نے استدلال پیش کیاکہ دستوری عہدوں پرفائزافرادکوحکومت کے خلاف احتجاج کرنے کاکوئی حق حاصل نہیں ہے۔سپریم کورٹ اب اس اہم مسئلہ کاجائزہ لے گاکہ آیادستوری عہدہ فائزشخص کو ملک کے شہری کی حیثیت سے اظہارخیال کی آزادی کے بنیادی حق سے محروم کیاجاسکتاہے؟عدالت نے دہلی کے لفٹنٹ گورنرنجیب جنگ کی جانب سے عدالتی تحقیقات کے حکم اوردہلی پولیس کی فوجداری تحقیقات کے پیش نظرکجریوال اوران کی ٹیم کے خلاف فوجداری کارروائی کے مسئلہ پرغورکرنے سے انکارکردیا۔جج کوابھی نامزدنہیں کیاگیاہے جوتحقیقات کریں گے۔

Supreme Court notice to Centre, Delhi government on Kejriwal dharna

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں