تاج کوریڈور معاملہ - مایاوتی اور سی بی آئی کو سپریم کورٹ کی نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-18

تاج کوریڈور معاملہ - مایاوتی اور سی بی آئی کو سپریم کورٹ کی نوٹس

بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثہ کا معاملہ خارج ہونے کے تقریبًا دیڑھ سال بعد سپریم کورٹ نے آج ان کے خلاف نئے سرے سے ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست پر مایاوتی اور سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے کہاکہ تکنیکی بنیاد پر عدالت عظمی کے ذریعہ ایف آئی آر منسوخ کئے جانے کے بعد سی بی آئی کو تاہ معاملہ درج کرنے کیلئے مناسب مشورہ حاصل کرنا چاہئے تھا۔ عدالت عظمی نے چیف جسٹس سداشیوم کی قیادت والی 3ججوں کی بنچ نے اس بارے میں اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ اور ایجنسی کو 4ہفتوں میں جواب دینے کو کہا۔ سپریم کورٹ نے سینئر وکیل اور بی ایس پی رکن ستیش مشرا کی ان دلیلوں کو درکنار کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ سیاست سے متاثر ہے۔ بنچ نے کہاکہ "ہم امید کرتے ہیں کہ سی بی آئی کو مناسب مشورہ حاصل کرنا چاہئے تھا اور اس کی بنیاد پر کام کرنا چاہئے تھا،۔ اس طرح سے بنچ نے بالواسطہ طورپر اپنے 2012 کے فیصلے کا حوالہ دیا جس میں تکنیکی بنیاد پر مایاوتی کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثہ حاصل کرنے کے الزام سے متعلق کیس مسترد کیا گیا تھا اور ایجنسی کے سامنے ان کے خلاف تازہ معاملہ درج کرنے کا متبادل کھلا رکھا تھا۔ عدالت عظمی نے کہاکہ عدالت کا کام ہر پہلو پر حکم جاری کرنا نہیں ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ ’ کیا سی بی آئی کو احکامات دینا ہمیشہ عدالت کا ہی کام ہے، سپریم کورٹ نے جولائی 2012 کے فیصلے میں مایاوتی کے خلاف 9سال پرانے آمدنی سے زیادہ اثاثہ کے معاملہ کو اس بنیاد پر مسترد کیا کہ ایجنسی نے 2003 کے اس حکم کو بغیر مناسب طریقے سے سمجھے ہی آگے بڑھایا جو تاج کوریڈور معاملے میں مبینہ طورپر بغیر منظوری کے اترپردیش حکومت کے 17کروڑ روپئے جاری ہونے تک ہی محدود ہے۔

SC Notice to Mayawati, CBI on Plea for Fresh FIR in DA Case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں