آندھرا پردیش کی سافٹ ویئر انجینئر ممبئی میں مردہ دستیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-18

آندھرا پردیش کی سافٹ ویئر انجینئر ممبئی میں مردہ دستیاب

ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان سافٹ ویرانجینئرکی نعش کل یہاں پولیس کودستیاب ہوئی۔11دن قبل اس کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ایستھرانوہیاکی ادھ جلی نعش ممبئی کے مضافاتی علاقہ کنجورمارگ میں دستیاب ہوئی۔نعش پوری طرح مسخ ہوچکی تھی۔ڈپٹی پولیس کمشنرمہیش گوریے نے پی ٹی آئی کویہ بات بتائی۔ایستھرکے والدایس پرسادنے اپنی بیٹی کی نعش کی شناخت کی۔وہ آندھرایونیورسٹی کے ریٹاڈپروفیسرہیں۔پولیس نے قتل کاایک مقدمہ درج کرلیاہے۔پولیس کے بموجب ٹاٹاکنسلٹنسی سرویسس(ٹی سی ایس)میں ملازم ایستھرانوہیا4جنوری کووشاکھاپٹنم سے لوک مانیہ تلک جانے والی ٹرین میں وجئے واڑہ سے سوارہوئی تھی۔وہ‘کرسمس کی چھٹیوں کے بعدممبئی واپس ہورہی تھی۔ایستھرکے والدنے اسی دن رات10بجے اس سے فون پربات چیت کی تھی۔ایستھرنے انہیں بتایاکہ ٹرین شولاپورتک پہنچ چکی ہے۔اس نے اندھیری میں واقع اپنے ہاسٹل پہنچنے کے بعددوبارہ فون کال کرنے کاوعدہ کیاتاہم اس نے جب ایسانہیں کیاتواس کے باپ نے اپنی بیٹی سے فون پرربط پیداکرنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔پھرانہوں نے ایستھرکے ساتھیوں سے ربط پیداکیااس کے باوجود انہیں اپنی آئی ٹی پروفیشنل بیٹی کاکوئی پتہ نہیں چلا۔بعدازاں5جنوری کوانہوں نے وجئے واڑہ پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔اس کے بعدایس پرسادممبئی پہنچے اور8جنوری کوکرلاپولیس اسٹیشن میں ایسی ہی ایک شکایت درج کرائی۔ابتدائی تحقیقات میں اس بات کی توثیق ہوئی کہ ایستھرممبئی پہنچنے کے بعدلاپتہ ہوگئی تھی۔ایستھرکی نعش کی شناخت خوداس کے باپ نے اپنی بیٹی کی انگلی میں موجودایک انگوٹھی سے کی۔ذرائع نے بتایاکہ ایستھرکی نعش کل مچھلی پیٹم لائی جائے گی۔اسی دوران وجئے واڑہ سے موصولہ یواین آئی کی اطلاع کے بموجب مچھلی پٹنم ٹاؤن کے نوبل نگرمیں رشتہ داروں اوردوست واحباب کاہجوم جمع ہوگیاجہاں ایستھرکے والدین کامکان واقع ہے۔پڑوسیوں،دوستوں اوررشتہ داروں نے سوگوارارکان خاندان سے اظہارتعزیت کیا۔اسی دوران وائی ایس آرکانگریس پارٹی،کرسچن اسوسی ایشنوں اوردلت تنظیموں نے کل ایک بندکااعلان کیاہے۔مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے نفرت انگیزجرم کی مذمت کی۔

Mumbai police find burnt body of missing techie from Andhra Pradesh in Kanjurmarg area

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں