ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی پراسرار حالت میں موت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-18

ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی پراسرار حالت میں موت

مملکت وزیر فروع انسانی وسائل ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر ایک ہوٹل ک یمرے میں مردہ پائی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ 52سالہ سنندا پشکر کی نعش جنوبی دہلی کے لیلا پیالیس ہوٹل کے ایک کمرے میں پراسرار حالت میں پائی گئی۔ ان کے شوہر کو اس واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ یہ ایک خودکشی کا واقعہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ ششی تھرور اے آئی سی سی اجلاس میں شریک تھے۔ گذشتہ روز میڈیا میں دونوں میں تناؤ کی خبریں گرم تھیں۔ چہارشنبہ کی شام جب ششی تھرور کے ٹوئٹر اکاونٹ سے کچھ عجیب و غریب پیغامات ٹوئٹ کئے گئے تو ششی تھرور نے کہاکہ ان کا اکاونٹ ہیک ہوگیا ہے اور وہ جلدی ہی اس مسئلے کو حل کریں گے۔ جمعرات کی دوپہر ششی تھرور اور سنندا پشکر نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے کہا کہ ان کا اکاونٹ ہیک ہوگیا ہے اور سنندا پشکر نے مبینہ طورپر میڈیا میں جو بیانات دئیے ہیں انہیں توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔ ٹوئٹر پر ان کے کچھ پیغامات کو بھی ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا گیا ہے۔ سنندا پشکر کی طبیعت ٹھیک نہیں ے اور اس ہفتے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، وہ آرام کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ان پیغامات میں کہا گیا تھاکہ تھرور کا ایک پاکستانی کالم نگار سے معاشقہ چل رہا ہے اور یہ خاتون ششی تھرور کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں۔ ششی تھرور نے سنندا پشکر سے 2010ء میں شادی کی تھی ۔ یہ ان کی تیسری شادی تھی۔ سنندا پشکر کا نام پہلی مرتبہ اس وقت سرخیوں میں آیا تھا جب متنازعہ انڈین پریمئر لیگ کی ٹیموں کے الاٹمنٹ کے وقت یہ الزامات سامنے آئے تھے کہ انہیں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کیلئے ایک ٹیم میں مالکانہ حقوق دئیے گئے تھے۔ اس تنازعہ کی وجہہ سے ششی تھرور کو وزارتی کونسل سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ بعد میں انہوں نے سنندا پشکر سے شادی کرلی تھی۔ سنندا پشکر نے پہلے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مسٹر تھرور سے تعلق لینا چاہتی ہیں لیکن جمعرات کو انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ "ششی اور میں ایک ساتھ بہت خوش ہیں۔

Shashi Tharoor`s wife Sunanda Pushkar found dead in Delhi hotel, magisterial probe ordered

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں